مسلمانوں کی ذلت و رسوائی کی اصل وجہ اسوہ رسول ﷺ سے دوری ہے‘مفتی حبیب الرحمن درخواستی

اطاعت کے بغیر محبت کا دعویٰ قابل قبول نہیں ہماری عملی زندگی میں دین و شریعت نظر نہیں آتی ۔ تعلیمات نبوی پر عمل پیرا ہوئے بغیر کامیابی ممکن نہیں عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ اور شریعت محمد ﷺ کی اساس اور بنیاد ہے ‘ دین اسلام اللہ کا آخری دین اور یہی مدار نجات ہے‘کانفرنس سے خطاب

پیر 19 نومبر 2018 12:40

راجن پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) جامعہ شیخ درخواستی راجن پور و جمعیت علماء اسلام س ضلع راجن پور کے زیر اہتمام پندرھویں سالانہ عالمی سیرة النبی ﷺ و شہید ناموس رسالت کانفرنس سے جمعیت علما اسلام س کے مرکزی نائب امیر شیخ الحدیث مفتی حبیب الرحمن درخواستی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا کہ مسلمانوں کی ذلت و رسوائی کی اصل وجہ اسوہ رسول ﷺ سے دوری ہے ۔

جناب رسول اللہ ﷺ سے محبت وعقیدت کے ساتھ ساتھ اطاعت رسول بھی ضروری ہے ۔ اطاعت کے بغیر محبت کا دعویٰ قابل قبول نہیں ہماری عملی زندگی میں دین و شریعت نظر نہیں آتی ۔ تعلیمات نبوی پر عمل پیرا ہوئے بغیر کامیابی ممکن نہیں ۔ قرآن کریم کی واضح ہدایت ہے کہ اللہ کی رسی کو مظبوطی سے تھامو اور فرقہ فرقہ مت بنو مگر اس کے با وجود مسلمان افتراق و انتشار کا شکار ہیں ۔

(جاری ہے)

رسول رحمت ﷺ نے عربوں میں موجود نسلی، قومی ، مذہبی فرقہ واریت کو ختم کر کے سب کو ایک پرچم کے نیچے جمع کیا اور رسول پاک ﷺ کی محنت ، شفقت اور محبت کے جانی دشمن بھائی بھائی بن گئے ایک دوسرے کے خون کے پیاسے ایک دوسرے کے محافظ بن گئے ۔ جمعیت علماء اسلام کے مر کزی سر پرست اعلیٰ جامعہ شیخ درخواستی کے مہتمم پیر سیف الرحمن درخواستی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں کی ذمہ داری ہے کہ اپنے اختیارات استعمال کر کے شہید ناموس رسالت مولانا سمیع الحق کے قاتلوں کا سراغ لگا کر بے نقاب کریں ۔

شہید ناموس رسالت مولانا سمیع الحق کا سفاکانہ قاتلوں کو تلاش کریں اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کو جلد بے نقاب کریں تاکہ ملک بھر کے 22کروڑ عوام میں پائی جانے والی بے چینی و اضطراب کو ختم کیا جا سکے ۔ ملک بھر کے دینی و مذہبی جماعتوں کے کارکنان میں صبر کا پیمانہ لبیرز ہو رہا ہے ۔ انہوں نے کہا قائد جمعیت شہید ناموس رسالت مولانا سمیع الحق شہید نڈر، بے باک، سیاستدان ،شیخ الحدیث اور مجاہد اسلام تھے ۔

انہوں نے ہمیشہ تحفظ پاکستان اور دفاع پاکستان کی جنگ لڑی اور جنرل حمید گل کے ساتھ مل کر ملک کے کونے کونے میں دفاع پاکستان کانفرنسوں کا احتمام کرایا تاکہ لوگوں کے دلوں میں حب الوطنی کا جذبہ پیدا ہو ۔ پاکستان علماء کونسل کے مرکزی وائس چیئر مین مولانا عبدالکریم ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ اور شریعت محمد ﷺ کی اساس اور بنیاد ہے ۔

دین اسلام اللہ کا آخری دین اور یہی مدار نجات ہے ۔ انہوں نے کہا قادیانی ختم نبوت کے انکار کی وجہ سے دائرہ اسلام سے خارج ہیں ختم نبوت کا تحفظ در اصل آپ ﷺ کی ذات اقدس کا تحفظ ہے ۔ عالمی کانفرنس سے معحد الفقیر السلامیہ جھنگ کے شیخ الحدیث مولانا حبیب الرحمن نقشبندی مجددی ،جمعیت علماء اسلام جنوبی پنجاب کے امیر مفتی محمد اسعد درخواستی ، عالمی مجلس علماء اہلسنت کے مرکزی مبلغ سید محمد ابو بکر شاہ ، مولانا اعجاز تونسوی ، مولانا محمد ہاشم صدیقی ، جمعیت علماء اسلام ضلع راجن پور کے امیر قاری عتیق الرحمن ارشد ، جامعہ شیخ درخواستی کے نائب مہتمم صاحبزادہ مولانا رحمت الرحمن درخواستی ، ضلعی و ڈویثرنل امن کمیٹی کے ممبر مولانا عبدالصمد درخواستی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسوئہ رسول ﷺ اور اسلامی انقلاب کے ذریعہ سے ہی غلامی سے نجات دلائی جا سکتی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی نظام کے علاوہ ہمارے مسائل کا حل کسی نظام میں موجود نہیں ۔ انہوں نے کہا جمعیت علماء اسلام پاکستان کی سب سے بڑی مذہبی جماعت ہے ۔ جس نے ہمیشہ عقابرین کی قیادت میں نفاذ اسلام کی جدوجہد کی ۔ اسٹیج پر مولانا ارشد درخواستی ، مولانا نسیم احمد صدیقی ، مولانا عبدالحی عابد ، سردار مجتبیٰ خان دریشک ، مولانا غلام مرتضیٰ حیدری ، مولانا ذکریا مزاری ، سید محمد توقیر شاہ ، قاری عبدالقیوم ، مولانا محمد اسحاق ، حافظ حسین احمد درخواستی ، قاری خضر حیات درخواستی ، مفتی محمد مشتاق ، مولانا عبید اللہ صابر ، مولانا محمد راضی ، مولانا اخترحنفی ، مولانا محمد ساجد ، حاجی عبدالعزیز بھٹی ، مولانا سیف الرحمن بھٹی ، مولانا اسلم بھٹی ، مولوی اسماعیل گبول، قاری عبدالحمید حقانی ، مولوی اللہ بخش ، سردار مجاہد خان مزاری ، مولانا ابو زر موجود تھے ۔