درہ آدم خیل میں معمولی تنازعہ پر مخالفین نے فائرنگ کرکے باپ بیٹی کو موت کے گھاٹ اٴْتاردیا

مقامی انتظامیہ مخالف فریق کے دوافرادذہین خان ولد رحیم اور قاسم ولد خان وزیر کودہرے قتل کے الزام میں حراست میں لے کر پابند سلاسل کردیا

پیر 19 نومبر 2018 12:40

کوہاٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) کوہاٹ کے قبائلی سب ڈویژن درہ آدم خیل میں معمولی تنازعہ پر مخالفین نے فائرنگ کرکے باپ بیٹی کو موت کے گھاٹ اٴْتاردیا۔حکام نے دوہرے قتل کے الزام میںدو افراد کو پابند سلال کردیا۔مقامی انتظامیہ کے مطابق درہ آدم خیل کے علاقہ اخوروال میں دوگھرانوں کے مابین کافی عرصہ سے کسی معمولی بات پر تنازعہ چلا آرہاتھا۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ایک بار پھر دونوں فریقین کے درمیان کسی بات پر تکرار ہوگئی اور ایک فریق نے مبینہ طورپرطیش میں آکر فائرنگ کردی جس کی زدمیں آکر میربت خان موقع پر جاں بحق ہوگیا جبکہ اٴْن کی جواں سال بیٹی (ن) شدید زخمی ہوگئی جسے فوری طورپر مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا لیکن وہ بھی زخموں کی تاب نہ لاکر خالق حقیقی سے جاملی اور یوں ایک ہی گھرانے سے باپ اور بیٹی کے جنازے اٴْٹھے۔ ادھر مقامی انتظامیہ نے اطلاع ملنے پر کاروائی کرتے ہوئے مخالف فریق کے دوافرادذہین خان ولد رحیم اور قاسم ولد خان وزیر کودہرے قتل کے الزام میں حراست میں لے کر پابند سلاسل کردیاہے اورانتظامی افسروں نے واقعہ کی رپورٹ درج کرکے مزید کاروائی شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :