خوشاب پولیس نے فوڈ اتھارٹی کی ٹیم بن کر دوکانداروںسے لوٹ مار کرنے والا گرفتار کرلیا

فوڈ اتھارٹی کی ٹیم، پولیس سمیت سرکاری ملازم، صحافی اور مختلف تنظیموں کے اہلکار بن کر لوٹ مار کرنے میں ملوث خوشاب سے گرفتار سرگودھا کے جعل ساز گینگ کے خلاف تیسرا مقدمہ سامنے آ گیا

پیر 19 نومبر 2018 12:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) فوڈ اتھارٹی کی ٹیم، پولیس سمیت سرکاری ملازم، صحافی اور مختلف تنظیموں کے اہلکار بن کر لوٹ مار کرنے میں ملوث خوشاب سے گرفتار سرگودھا کے جعل ساز گینگ کے خلاف تیسرا مقدمہ سامنے آ گیا۔ جس میں تھانہ سٹی خوشاب زرائع کے مطابق سرگودھا شہر کے علاقہ مقام حیات کے تین رکنی گروہ کے خواجہ محمد عثمان، شعیب سیٹھی اور نور الحسن کو خوشاب پولیس نے فوڈ اتھارٹی کی ٹیم بن کر دوکانداروں الطاف وغیرہ سے 62 ہزار روپے ہتھانے کے الزام میں گرفتار کیا جس میں جوڈیشل ہونے پر نورالحسن کو جیل بجھوا کر دیگر دونوں ملزمان خواجہ عثمان،شعیب سیھٹی کو پولیس ملازم بن کر کے پی کے ضلع نوشہرہ کے ٹرالر ڈرائیور شیر زمان سے ایک لاکھ 30 ہزار روپے،ٹرالر کے کاغزات، لوٹ لینے پر درج مقدمہ میں جوہرآباد سٹی پولیس نے گرفتار کر لیا جس میں ریمانڈ ختم ہونے پرخوشاب سٹی پولیس نے ایک اور مقدمہ میں گرفتار کر کے ان کا ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ مقدمہ 24 اکتوبر 2018 کو تھانہ سٹی خوشاب نے درج کیا جس میں تین میں موٹرسائیکل سواروں نے پولیس ملازم ظاہر کر کے کول کمپنی کے شاہ سوار سے ایک لاکھ 32 ہزار روپے کی رقم،موٹر سائیکل کی رجسٹریشن بک اور قومی شناختی کارڈ ہتھیا لیا اور فرار ہو گے۔اس طرح تین رکنی گینگ کے خلاف زیر دفعہ 419/420 ت پ کایہ تیسرا مقدمہ سامنے آیا ہے ۔جس میں پولیس نے گرفتاری ڈال کر تین روزہ ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

معلوم ہوا ہے کہ اس گروہ کے فوڈ اتھارٹی ٹیم ،پولیس اہلکار اور ایک تنظیم کے ساتھ صحافی بن کر وارداتیں کرنے کے انکشافات پر خوشاب کے بعد دیگر اضلاع کی ایسی وارداتوں پر مختلف تھانوں کی طرف سے خوشاب پولیس سے رابطہ کیا جا رہا ہے ۔ جبکہ خفیہ ادارے بھی اس گروہ کے بارے تحقیقات کر کے اس گینگ کے دیگر افراد کا سراغ لگانے میں مصروف ہیں ۔اسی طرح پولیس نے ان کے زیر استعمال گاڑی،موٹرسائیکل،موبائل فونز کے ذریعے ڈیٹا حاصل کر کے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کر دیا ہے۔جس میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔