سرگودھا شہر کے علاقہ سیٹلائٹ ٹائون کے شہری نے نجی ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر پر اپنی بیوی کے قتل کا الزام عائد کر دیا

نجی ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر اور اس کے عملہ کی غفلت کے باعث اس کی بیوی نادیہ موت کے منہ میں چلی گئی‘محمد شبیر کا الزام

پیر 19 نومبر 2018 12:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) سرگودھا شہر کے علاقہ سیٹلائٹ ٹائون کے شہری نے نجی ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر پر اپنی بیوی کے قتل کا الزام عائد کر دیا۔زرائع کے مطابق سٹیلائٹ ٹاون کے محمد شبیر نے اپنے دو معصوم بچوں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل آباد روڈ پر واقعہ ایک نجی ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر اور اس کے عملہ پر الزام لگایا ہے کہ ان کی غفلت کے باعث اس کی بیوی نادیہ موت کے منہ میں چلی گئی۔

اس واقعہ پر پولیس کو اندراج مقدمہ کی درخواست دی لیکن کوئی کارروائی عمل میں نہیں آئی،شہری کا کہناتھا کہ ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر اور عملہ میری بیوی نادیہ کا قاتل ہے۔جن کے خلاف درخواست پر لیڈی ڈاکٹر اور اس کے با اثر حواری دھمکیاں دے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس نے دھمکی دی کہ اگر جان ومال کا تحفظ اور لیڈی ڈاکٹر کے خلاف کارروائی نہ ہوئی تو وہ بچوں سمیت پنجاب اسمبلی کے سامنے تا دم مرگ بھوک کرے گا۔

اس سلسلہ میں رابطہ پر نجی ہسپتال کی لیڈی ڈاکٹر نے انکشاف کیا کہ شہری خود کا قاتل ہے جس نے بیٹی پیدا کرنے کی پاداش میں ظلم بربیت سے بیوی کو اس حالت میں ہسپتال چھوڑا جس سے اس کی موت ہو گئی اس ظلم وبربیت پر آواز اٹھائے تو شہری نے مجھ پر الزام لگا دیاجبکہ میرے پاس متوفیہ کا ویڈیو پیغام اور اس کی ظلم بری باتیں موجود ہیں۔