ریسکیو1122سرگودھانے روڈ ٹریفک حادثات کے متاثرین کا دن منایا

پیر 19 نومبر 2018 12:40

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) ریسکیو1122سرگودھانے روڈ ٹریفک حادثات کے متاثرین کا دن منایا۔جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو سرگودھا کی ہدایت پر روڈ ٹریفک حادثات کے بارے میں عوامی آگاہی پیدا دی گء اور ریسکیو ورکرز کو کارکردگی کو اجاگر کیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو مظہر شاہ کا کہنا ہے پولیس اور پیرامیڈیکس حادثات میں بروقت سروس کی فراہمی قابل ستائش ہے حالانکہ ایکسیڈنٹ خود بخود نہیں بلکہ کسی نہ کسی کی غلطی کا نتیجہ ہوتا ہے۔

ایکسیڈنٹ, گاڑی, سڑک میں خرابی, ڈرائیور یا سڑک پر چلنے والے کی لاپرواہی کی وجہ سے ہوتا ہی.انہوں نے بتایا کہ ریسکیو 1122سرگودھاحادثات میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو بروقت ریسکیو سروس فراہم کرچکی ہے۔ عوامی آگاہی, قانون کی پاسداری اور ذمہ دارانہ رویے سے ایکسیڈنٹ میں کمی لائی جاسکتی ہی. عوامی آگاہی اور ریسکیو ورکرز کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ریسکیو 1122 سرگودھا نے سیمینار کا اہتمام کیا-