Live Updates

مسلم کانفرنس سوشل میڈیا ونگ کی چیئرپرسن سمعیہ ساجد راجہ کے دیور کے انتقال پر تعزیت کرنیوالوں کا سلسلہ جاری

پیر 19 نومبر 2018 12:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سوشل میڈیا ونگ کی چیئرپرسن سمعیہ ساجد راجہ کے دیور کے انتقال پر تعزیت کرنیوالوں کا سلسلہ جاری ‘ گزشتہ روز سابق ڈپٹی میئر بلدیہ مظفرآباد راجہ ساجد اشرف مرحوم کے بھائی راجہ بابر اشرف طویل علالت کے بعد وفات پاگئے تھے ۔ نماز جنازہ میں چیف الیکشن کمشنر پاکستان سردار رضا خان ‘ چیئرمین معائنہ کمیشن آزاد کشمیر زاہد امین کاشف ، سابق وزیر حکومت و ممبر قانون ساز اسمبلی عبدالماجد خان ، سابق ممبر اسمبلی مرتضیٰ گیلانی ، دیوان علی خان چغتائی ، راجہ ثاقب مجید ، میر عتیق الرحمان،مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے رہنما سردار عفان علی خان ، شیخ مقصود احمد ، پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری ریکارڈ شوکت جاوید میر ، مسلم لیگ ن کے جوائنٹ سیکرٹری چوہدری احسن منظور ، فاروق قادری ، سجاد انور عباسی ، شیخ خورشید انور ، مسلم کانفرنس ٹریڈونگ کے بشارت مغل ، مشتاق قریشی سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء مسلم کانفرنس سوشل میڈیا ونگ کی چیئرپرسن سمعیہ ساجد کے گھر تعزیت کیلئے سابق ڈپٹی سپیکر آزاد کشمیر اسمبلی محترمہ مہرالنساء ،پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر شعبہ خواتین کی صدر و سابق ممبر قانون ساز اسمبلی گلزار فاطمہ ، مسلم کانفرنس یوتھ ونگ کے رہنما سردار عفان علی خان ، سابق امیدوار اسمبلی راجہ ثاقب مجید ،تحریک انصاف کی نائب صدر محترمہ تقدیس گیلانی نے گھر جاکر ان کے دیور راجہ بابر اشرف کے انتقال پر ان سے اظہار تعزیت او رفاتحہ خوانی کی ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات