Live Updates

پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو خبردار کر دیا گیا

سوشل میڈیا پر حکومت مخالف پوسٹ کرنے پر نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے گا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 نومبر 2018 12:47

پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو خبردار کر دیا گیا
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 نومبر 2018ء) : پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں سوشل میڈیا پر حکومت مخالف پالیسیوں کی پوسٹ کرنا مہنگا بھی پڑ سکتا ہے ۔ پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو سوشل میڈیا پر حکومت مخالف پوسٹ کرنے پر نوکری سے فارغ کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی سکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکاروں کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

ایلیٹ فورس کے جوانوں نے سوشل میڈیا پر حکومتی پالیسیوں کے خلاف پوسٹ کی تھی۔ دونوں اہلکاروں کو عہدے سے ہٹا دیا گیا۔ دونوں اہلکاروں کا تاحیات کسی وی وی آئی پی کے ساتھ ڈیوٹی کے لیے بھی نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ اس ضمن میں ایلیٹ فورس اور پنجاب پولیس کے دیگر اہلکاروں کو بھی خبردار کر دیا گیا ہے ۔ ساتھی اہلکاروں کی برطرفی کے بعد ایلیٹ فورس اور پنجاب پولیس کے جوان بھی محتاط ہو گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں پنجاب کے وزیر ہاﺅسنگ محمود الرشید کے بیٹے کے خلاف مقدمہ درج کروانے والے تین پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ پولیس اہلکاروں ندیم اقبال، عثمان مشتاق اورعثمان سعید کے خلاف ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کے حکم پر مقدمہ اے ایس پی گلبرگ کی تفتیش کے بعد درج کیا گیا۔

پولیس اہلکاروں کے خلاف درج کیے جانے والے مقدمے کے مطابق پولیس اہلکار ڈیوٹی کے دوران جوڑوں سے رقم چھینتے اور ان کے فوٹیج بناتے ہیں، ملزمان ویڈیو بنا کر بلیک میل بھی کرتے ہیں۔ مقدمے میں مزید کہا گیا کہ ملزم اہلکار ان جوڑوں سے رقم لیتے اور انہیں تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، ملزمان نے علی مصطفیٰ اور فضا جمیل پر بھی تشدد کیا اور 2 ہزار روپے چھین لیے۔ ملزمان نے واردات کے بعد جوڑے کو اے ٹی ایم سے 50 ہزار روپے نکالنے کے لیے بھی کہا۔ واضح رہے کہ ڈیرھ ماہ قبل پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کے بیٹے نے مبینہ طو پر پولیس اہلکاروں کو سرکاری اسلحے و گاڑی سمیت اغوا کرلیا تاہم ملزمان انہیں تھوڑی دور جاک ر خالی پلاٹ میں پھینک کر فرار ہوگئے تھے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات