ربیع الاوّل رحمتوں کا مہینہ، حضورؐ کی زندگی مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے‘قاری خلیل احمد سراج

پیر 19 نومبر 2018 12:50

ڈی آئی خان۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) جشن عیدمیلاد النبیؐ کے سلسلہ میں ایک تقریب مسجدحافظ عثمان (رتی مسجد) منعقد ہوئی جس کا اہتمام حاجی اللہ بخش سپل سیکرٹری ڈیرہ مصالحتی کمیٹی نے کیا۔

(جاری ہے)

تقریب میں جیدعالم دین قاری خلیل احمدسراج نے 12ربیع الاوّل کی اہمیت پرروشنی ڈالتے ہوئے کہاہے کہ حضورؐ کی زندگی مسلمانوں کے لیے مشعل راہ ہے ۔ حضورؐ کے بتائے ہوئے اصولوں پرچل کر ہم دنیا وآخرت میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں ۔ ربیع الاوّل کامہینہ رحمتوں کا مہینہ ہے ۔ حاجی اللہ بخش سپل نے کہاکہ ہم سب حضورؐ کی تعلیمات پرعمل کررہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :