قرطبہ یونیورسٹی ڈیرہ میں ترقیاتی سرگرمیوں کی رپورٹنگ کے حوالے سے تین روزہ ورکشاپ اختتام پذیر

پیر 19 نومبر 2018 12:50

ڈی آئی خان۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) سماجی تنظیم انڈیویجل لینڈ کے زیر اہتمام قرطبہ یونیورسٹی ڈیرہ میں ترقیاتی سرگرمیوں کی رپورٹنگ کے حوالے سے تین روزہ ورکشاب کا اہتمام کیاگیا جس میں گومل یونیورسٹی ڈیر ہ کے ماس کمیونیکیشن ڈیپارٹمنٹ اورقرطبہ یونیورسٹی کے طلباء وطالبات کے علاوہ ڈیرہ کے سنیئر صحافیوں نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپاکستان ٹیلی وژن کے سینئر پروڈیو سر احمد صغیر اور موڈیریٹر فضل الرحمٰن نے تربیت کے دوران کہا کہ دور جدید میں ملکوں اور قوموں کے درمیان لڑی جانے والی روایتی جنگیں اب میڈیا وار میں تبدیل ہوچکی ہیں جس کی وجہ سے میڈیا اب انتہائی طاقت ور ستون کے طور پر سامنے آ یاہے جس میں سوشل میڈیا کوکلیدی کردار حاصل ہے۔ منفی اور مثبت انفارمیشن کا انتہائی تیز بہائو ہے لہٰذا اس صورتحال کے اندر رہتے ہوئے ہم نے اپنی رپوٹنگ کو ملک وقوم کی بہتری کے لئے استعمال کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :