موجودہ دورمیں استاد کے کردار سے انکارممکن نہیں ہے‘عبدالرشید خان

پیر 19 نومبر 2018 12:50

ڈی آئی خان۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) تنظیم اساتذہ پاکستان ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے زیر اہتمام دفتر آفاق میں عصر حاضر کے چیلنجزاورمعلم کے کردارپر ایک سیمینارمنعقدہوا ۔ موضوع پر تقریرکرتے ہوئے سابق امیر ضلع جماعت اسلامی ڈیرہ اسماعیل خان عبدالرشید خان نے کہاکہ اللہ کسی قوم کی حالت اس وقت تک تبدیل نہیں کرتاجب تک وہ قوم اپنی حالت خود تبدیل نہ کرے ۔

موجودہ دورمیں استاد کے کردار سے انکارممکن نہیں ہے ۔ استاد آج تبدیلی کی علامت ہے ۔

(جاری ہے)

افسوس کی بات یہ ہے کہ آج معلم کو اپنی ذمہ داریوں کا احساس نہیں ۔ اللہ بھی کسی قوم کی حالت اس وقت تک تبدیل نہیں کرتاجب تک وہ قوم اپنی حالت خود تبدیل نہ کرے۔ضلعی صدر تنظیم اساتذہ ڈیرہ اسماعیل خان عطاء اللہ جان ناصر نے تقریرکرتے ہوئے کہاکہ تنظیم اساتذہ کی دعوت پر قرآن وسنت کے پیغام کواساتذہ اورطلباء تک پہنچاناہے اوران کی سیرت کی قرآن وسنت کی روشنی میں تربیت کرنا ہے ۔ ہماری کامیابی قرآن وسنت کی پیروی میں پوشیدہ ہے ۔ سیمینار میں یونیورسٹی کے پروفیسرز اوراساتذہ کرام نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :