کار کی ٹکر سے چنگ چی ڈرائیور زخمی

پیر 19 نومبر 2018 12:50

ڈی آئی خان۔19 نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) کار کی ٹکر سے چنگ چی ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا،کارڈائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔

(جاری ہے)

تھانہ ٹائون کی حدود ڈگری کالج نمبر3 کے قریب کارچنگ چی کے ساتھ ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں چنگ چی ڈرائیور صفدر عباس سکنہ کوٹلہ سیداں شدید زخمی ہوگیا۔زخمی کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔پولیس نے کارڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیاہے۔