حکومت اپنے اردگرد بیٹھے چوروں کو خاموشی سے این آر او ددینے پر اپوزیشن شور مچائے گی ‘پرویز ملک

اپوزیشن پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر اور ایک کروڑنئی نوکریاں دینے کا سوال بھی جھوٹے حکمرانوں سے پوچھے گی ‘خواجہ عمران

پیر 19 نومبر 2018 13:36

حکومت اپنے اردگرد بیٹھے چوروں کو خاموشی سے این آر او ددینے پر اپوزیشن ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی خواجہ عمران نذیر اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامر خان نے کہا ہے کہ حکومت اپنے اردگرد بیٹھے چوروں کو خاموشی سے این آر او ددینے کی کوشش کر رہی ہے،اپوزیشن حکومت کی نااہلی، چوری، جھوٹ اورعوام پر گرائے گئے مہنگائی کے بم پر شور مچاتی رہے گی،حکمرانوںنے غریبوں کے منہ سے نوالہ چھیننے اورچور چور کا شور مچا کر علیمہ خان کو پچھلے دروازے سے این آر آو دینے پر اپوزیشن شور مچائے گی۔

اپوزیشن پچاس لاکھ گھروں کی تعمیر اور ایک کروڑنئی نوکریاں دینے کا سوال بھی باربارپوچھے گی یہ دعوے اپوزیشن نے نہیں بلکہ حکمرانوں نے عوام کے ساتھ کئے تھے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارٹی آفس میں عہدیداروں اور کاکرکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرسید توصیف شاہ، رکن قومی اسمبلی علی پرویز ملک سعدیہ تیمور،میاں مرغوب،رمضان صدیق بھٹی ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردارسمیرا امجد سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

انہوں نے کہا کہعوام کوکھوکھلے دعووں سے نہیں بہلایاجاسکتا۔جعلی مینڈیٹ کی بنیاد پربننے والی حکومت جلد اپنے انجام کوپہنچے گی۔ مسلم لیگ (ن) کو عوام کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا۔عمران گروپ فصلی بٹیروں کا سہارالے کر حکومت قائم کی ہے ناتجربہ کاروزیراعظم کو اپنی منفی سوچ سے باہر نکلنا ہوگا۔ عمران وزیراعظم بن کربھی نوازشریف فوبیاسے باہرنہیں نکلے۔