اداکارہ مہک نور کی قصور میں صوفی بزرگ حضرت بابابلھے شاہ ؒکے مزار پر حاضری

پیر 19 نومبر 2018 14:03

اداکارہ مہک نور کی قصور میں صوفی بزرگ حضرت بابابلھے شاہ ؒکے مزار پر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) اداکارہ مہک نور نے قصور میں صوفی بزرگ حضرت بابابلھے شاہ ؒکے مزار پر حاضری دی ، اداکارہ نے غریب لوگوں میں لنگر تقسیم کرنے کیساتھ گرم کپڑے بھی تقسیم کئے ۔ بتایاگیا ہے کہ اداکارہ مہک نور نے گزشتہ روز برصغیر کے نامور صوفی بزرگ حضرت بابابلھے شاہ ؒکے مزار پر حاضری دی اور انہوںنے وہاں اپنی اور ملکی سلامتی کے ساتھ عالم اسلام کے لئے خصوصی دعا بھی کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوںنے غرباء اور مساکین میں لنگر تقسیم کرنے کے ساتھ گرم کپڑے بھی تقسیم کئے ۔ اس حوالے سے اداکارہ مہک نور کا کہنا ہے کہ صوفی بزرگوں کے مزارات پر حاضری دینا میرے معمولات میں شامل ہے ۔ روحانی ہستیوں کے مزاروں پر جاکر دل کو ایک سکون ملتا ہے جس کی کیفیت بیان نہیں کرسکتی ۔ انہوںنے کہاکہ جلد سندھ میں بھی جائوں گی جہاں لعل شہباز قلندر ، حضرت عبداللہ شاہ غازی سمیت دیگر بزرگوں کے مزاروں پر حاضری دوں گی ۔

متعلقہ عنوان :