اداکارہ شانزہ اور نور چوہدری کے درمیان جھگڑا

شانزہ نے والدہ کے ساتھ مل کر نو ر چوہدری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا

پیر 19 نومبر 2018 14:03

اداکارہ شانزہ اور نور چوہدری کے درمیان جھگڑا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) اداکارہ شانزہ اور نور چوہدری کے درمیان جھگڑا ہوگیا ، شانزہ نے والدہ کے ساتھ مل کر نو ر چوہدری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ شانزہ جو ان دنوں نا زتھیٹرمیں زیر نمائش اسٹیج ڈرامہ دنیا پیسے دی میں پرفارم کررہی ہیں جو اپنی جونیئر اداکاروں کی شاندار پرفارمنس سے خائف ہیں اور ان سے کسی نہ کسی بات پر تکر ارکرتی رہتی ہیں ۔

ڈرامے کے دوران شانزہ نے پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والی نو ر چوہدری اور عروشہ بٹ پر جملے کسنے شروع کردئیے جس پر نور چوہدری ان کو جواب دیا کہ آپ سینئر اپنی عزت کروائیں جس پر اداکارہ شانزہ بھڑک اٹھی اور انہوںنے اپنی والدہ کے ساتھ مل کر اداکارہ نور چوہدری کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ۔

متعلقہ عنوان :