تمام خلیجی ممالک ریاض سربراہ کانفرنس میں شریک ہونگے، کویت کا اعلان

پیر 19 نومبر 2018 14:03

تمام خلیجی ممالک ریاض سربراہ کانفرنس میں شریک ہونگے، کویت کا اعلان
ْ ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) کویت کے نائب وزیر خارجہ خالد الجار اللہ نے بتایا ہے کہ جی سی سی میں شامل تمام ممالک ریاض میں ہونے والی خلیجی سربراہ کانفرنس میں شریک ہونگے۔ یہ امید افزا تبدیلی ہوگی۔

(جاری ہے)

کویتی جریدے کے مطابق کویت کے نائب وزیر خارجہ خالد الجار اللہ نے بتایا کہ جی سی سی میں شامل تمام ممالک ریاض میں ہونے والی خلیجی سربراہ کانفرنس میں شریک ہونگے۔ یاد رہے کہ سعودی عرب ، امارات اور بحرین نے گزشتہ سال خلیجی سربراہ کانفرنس میں شرکت کیلئے وزراء اور وزرائے اعظم کے نائب بھیجنے پر اکتفا کیاتھا۔ تینوں ملک اور مصر جون 2017ء سے دہشتگردی کی سرپرستی پر قطر پر اقتصادی ، سفارتی اور تجارتی پابندیاں عائد کئے ہوئے ہیں۔