Live Updates

دورہ امارات،نائب صدر کی جانب سے عمران خان کو اردو زبان میں خوش آمدید

پیر 19 نومبر 2018 14:03

دورہ امارات،نائب صدر کی جانب سے عمران خان کو اردو زبان میں خوش آمدید
ابوظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) وزیراعظم عمران خان کے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران نائب صدر اور وزیراعظم شیخ راشد المکتوم نے سوشل میڈیا پر انہیں اردو زبان میں خوش آمدید کہا۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق شیخ محمد راشد المکتوم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عمران خان کو اردو میں خوش آمدید کہا جس پرسب کو ہی خوشگوارحیرت ہوئی۔

نائب صدر و وزیر اعظم نے لکھا کہ ہم وزیراعظم پاکستان عمران خان و متحدہ عرب امارات آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ پاکستان سے ہمارے بھائی چارے اور باہمی تجارت کی طویل تاریخ ہے اور ہمیں مشترکہ تعلقات پر فخر ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے اس ٹویٹ کی خوب پزیرائی کی اور اسے پاکستان اور امارات کے باہمی تعلقات کی مضبوطی سے تشبیہہ دی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات