ٹرمپ کو عراق اورافغانستان میں اپنے فوجیوں کی یادآگئی،

ملاقاتوں کے لیے دونوں ملکوں کے دورے کا اعلان

پیر 19 نومبر 2018 14:12

ٹرمپ کو عراق اورافغانستان میں اپنے فوجیوں کی یادآگئی،
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) طویل عرصہ بعد بالاآخر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے افغانستان اور عراق میں تعینات امریکی فوجیوں سے ملنے کیلئے ان دونوں ملکوں کے دورے کا اعلان کردیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکہ میں روایتی طور پر صدر امریکی فوجیوں کا حوصلہ بڑھانے کیلئے ان ملکوں کا دورہ کرتے رہے ہیں۔

(جاری ہے)

لیکن صدر ٹرمپ نے صدارت کا منصب سنبھالنے کے بعد سے اب تک ان دونوں ملکوں کا دورہ نہیں کیا ہے۔ اس بات پر امریکہ میں اٴْن کے مخالفین نے اٴْن پر شدید تنقید کی ۔ٹرمپ نے اپنے انٹرویو میں کہا کہ اب آپ دیکھیں گے کہ میں ان دونوں ملکوں کا دورہ کروں گا اور اس دورے کی منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ہے۔ اٴْنہوں نے کہا کہ سیکورٹی وجوہات کی بنا پر اس بارے میں اب سے پہلے کوئی بات نہیں کی گئی تھی۔