شیخ حسینہ کی کہانی کو دٴْم بنانے پر حامی ناراض،

غلطی درست کرنے کا مطالبہ سینیمامالکان غلطی ٹھیک کریں اور معافی مانگیں نہیں تو نو کروڑ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا جائے گا،حامی

پیر 19 نومبر 2018 14:12

شیخ حسینہ کی کہانی کو دٴْم بنانے پر حامی ناراض،
ڈھاکہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے ایک حمایتی نے اس سینیما پر مقدمہ کرنے کی دھمکی دی ہے جس میں اس کی رہنما کے بارے میں فلم کی نمائش جاری ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دارالحکومت ڈھاکہ میں بلاک بسٹر نامی سینیما میں فلم حسینہ اے ڈاٹرز ٹیل کی نمائش جاری ہے۔ لیکن تشہیری بورڈ پر ٹیل کی املا غلط ہو گئی ہے اور انگریزی میں tale یعنی کہانی کی جگہ tail یعنی دم لکھا گیا۔شیخ حسینہ کے حمایتی سعد چوہدری نے بلاک بسٹر سینیما سے مطالبہ کیا کہ وہ غلطی ٹھیک کریں اور معافی مانگیں نہیں تو نو کروڑ ڈالر ہرجانے کا مقدمہ دائر کر دیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :