پوٹن نے واضح کیا ہے امریکی انتخابات میں مداخلت نہیں کی، روسی حکومت

پیر 19 نومبر 2018 14:12

پوٹن نے واضح کیا ہے امریکی انتخابات میں مداخلت نہیں کی، روسی حکومت
ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) روسی حکومت نے بتایا ہے کہ صدر ولادیمیر پوٹن نے امریکی نائب صدر مائیک پینس کے ساتھ ملاقات میں واضح کیا ہے کہ امریکی صدارتی الیکشن میں روس نے قطعاً مداخلت نہیں کی تھی۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پوٹن نے یہ بات امریکی نائب صدر کے استفسار پر جواباً کہی تھی۔

(جاری ہے)

پوٹن اور پینس کے درمیان گزشتہ ہفتے ملاقات سنگاپور میں ہوئی تھی۔ اسی ملاقات میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جی ٹوئنٹی کے سربراہ اجلاس کے موقع پر اپنے روسی ہم منصب سے مجوزہ ملاقات پر بھی بات کی گئی۔ ٹرمپ اور پوٹن کی ملاقات ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں تیس نومبر سے شروع ہونے والے دو روزہ جی ٹوئنٹی سربراہ اجلاس کے دوران متوقع ہے۔