سوئی دھاگہ کی برآمدات میں چار ماہ کے دوران کمی

پیر 19 نومبر 2018 14:23

سوئی دھاگہ کی برآمدات میں چار ماہ کے دوران کمی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) رواں مالی سال کے ابتدائی چارمہینوں میں ملک سے سوئی دھاگہ کی برآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکر اکتوبرتک ملک سے ایک لاکھ 40 ہزار 286 میٹرک ٹن سوئی دھاگہ کی برآمدات ریکارڈ کی گئی جس سے ملک کو392.752 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملا۔

(جاری ہے)

یہ شرح گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں کم ہے۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چارمہینوں میں ملک سے سوئی دھاگہ کی برآمدات سے پاکستان کو 422.252 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔اعداد وشمارکے مطابق اس عرصہ میں ملک سے کاٹن کے کپٹروں کی برآمدات سے ملک کو 713.289 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی چارمہینوں میں ملک سے کاٹن کے کپڑوں کی برآمدات سے پاکستان کو 715.03 ملین ڈالر کازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔