دو روزہ عالمی رحمت اللعالمین کانفرنس کل شروع ہوگی
پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک سے آئے ہوئے جیّد علمائے کرام حضور نبی پاکؐ کی سیرت طیبہ کے مختلف پہلوؤں پر اظہار خیال کریں گے
پیر 19 نومبر 2018 14:37
(جاری ہے)
رواں سال کانفرنس کا موضوع ’’ختم نبوت اور مسلمانوں کی ذمہ داریاں تعلیمات نبوی کی روشن میں‘‘ ہے، تیسرے اور آخری سیشن میں ہی صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی قومی اور علاقائی زبانوں میں کتب سیرت، نعت اور مقالات سیرتؐ پر مقابلوں میں اول، دوئم اور سوئم آنے والوں کو انعامات سے نوازیں گے،رحمة اللعالمین ﷺکانفرنس میں ملک بھر سے تمام مکتبہ ہائے فکر کے علماء کرام، سفارتکاروں، سول سوسائٹی اور سیاسی اکابرین کو مدعو کیا گیاہے۔
واضح رہے کہ رواں سال حکومت نے حضورؐ کے یوم ولادت کو قومی سطح پر منانے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد ساری دنیا تک آپ ؐ کے امن اور محبت کے پیغام کوپہنچاناہے اور کانفرنس کا موضوع بھی ’’ختم نبوت اور مسلمانوں کی ذمہ داریاں تعلیمات نبوی کی روشن میں‘‘ رکھا گیا ہے جس سے صاف واضح ہے کہ ختم نبوت کے معاملے پر کوئی بھی کلمہ گو کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتا۔ ختم نبوتؐ پر تمام عالم اسلام کا اجماع ہے، اس کو نہ ماننے والا دائرہ اسلام سے خارج ہے، آپؐ کا پیغام رحمت تمام مذاہب، تمام ادیان اور ساری مخلوقات کے لئے ہے۔ وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق رواں سال دسمبر کے آخر میں عالمی بین المذاہب کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں جامعہ الازہر، امام کعبہ، پوپ یا ان کا کوئی خاص نمائندہ شرکت کرے گا اور یہ کانفرنس لاہور میں ہو گی۔ اس کی صدارت بھی وزیراعظم عمران خان کریں گے۔وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال مختلف شہروں میں پورے سال کے دوران سیرت ؐ کے پروگرام جاری رکھیں گے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.