سدھارت ملہوترا شاہ رخ خان کے مداح نکلے

پیر 19 نومبر 2018 14:48

سدھارت ملہوترا شاہ رخ خان کے مداح نکلے
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) بالی وڈٖ کے اداکار سدھارت ملہوترا کا کہنا ہے کہ وہ ساری زندگی شاہ رخ خان کے مداح رہیں گے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سدھارت ملہوترا نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اندر جو شاہ رخ خان کا مداح ہے وہ کبھی بھی نہیں مر سکتا اور وہ وہ ہمیشہ سے اداکار شاہ رخ خان کے مداح رہیں گے۔

(جاری ہے)

اب کا کہنا تھا کہ وہ ان کی اداکاری سے متاثر ہیں اور ان کے فلمی سفر کو دیکھتے ہوئے بہت کچھ سیکھتے ہیں اور جب وہ فلم ’’مائی نیم از خان ‘‘ کے سیٹ پر ان کے ساتھ تھے تو وہ بہت نروس تھے اور ان سے بات کرتے ہوئے بات کرتے ہوئے ڈر رہے تھے لیکن ان کے دوستانہ روئیے سے وہ نارمل ہو گئے اور ان سے اداکاری کے بارے میں بہت سی چیزوں پر بات کی اور اس دوران ان کو یہ احساس ہوا کہ وہ بہت مہربان انسان ہیں۔

متعلقہ عنوان :