ایک بار مس ورلڈ بننے والی ہمیشہ مس ورلڈ رہتی ہے، منوشی چلر

پیر 19 نومبر 2018 14:48

ایک بار مس ورلڈ بننے والی ہمیشہ مس ورلڈ رہتی ہے، منوشی چلر
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) بھارت کی مس ورلڈ منوشی چلر کا کہنا ہے کہ جو ایک بار مس ورلڈ بن جاتی ہے وہ ہمیشہ مس ورلڈ رہتی ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق مس ورلڈ منوشی چلر نے گذشتہ مقابلہ حسن جیتنے اور آئندہ مس ورلڈ کی تاج پوشیکے حوالے سے ملے جلے جذبات پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مس ورلڈ کا مقابلہ جیتنے کی بعد ان کی زندگی مکمل طور پر تبدیل ہوگئی اور اس دوران انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ نئی مس ورلڈکی تاج پوشی کے لئے چین جائیں گی اور یہ تجربہ ان کے لئے کیسا ہوگا وہ نہیں جانتی ہیں ۔ مس ورلڈ منوشی چلرکا تعلق ہریانہ سے ہے اور 2017 ء میں 20 سال کی عمر میں انہوں نے عالمی مقابلہ حسن جیتا تھا۔

متعلقہ عنوان :