شردھا کپور نے ڈینگی کے مرض سے صحت یابی کے بعد دوبارہ کام شروع کردیا

پیر 19 نومبر 2018 15:24

شردھا کپور نے ڈینگی کے مرض سے صحت یابی کے بعد دوبارہ کام شروع کردیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ شردھا کپور نے ڈینگی کے مرض سے صحت یابی کے بعد دوبارہ کام شروع کردیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ شردھا کپور نے ڈینگی کے مرض سے صحت یاب ہونے کے بعد بھارتی بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نیہوال کی زندگی پر مبنی فلم پر دوبارہ کام شروع کرتے ہوئے انسٹاگرام پر کہا کہ وہ اپنی فیملی، دوستوں، مداحوں اور خیرا خواہوں کی ہمت اور حوصلہ افزائی پر ان کی شکرگزار ہیںجبکہ وہ فلم کی ٹیم کی بھی شکرگزار ہیں جنہوں نے انہیں سمجھا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ خود کو اس دنیا کی خوش قسمت لڑکی سمجھتی ہیں جسے بہت زیادہ محبتیں اور ہمدردی ملی ہے۔