Live Updates

جہاز کا استعمال،دوسرےصوبائی وزراء اعلیٰ سےبھی تحقیقات کافیصلہ

”وزیراعظم کے جہاز کی اجازت ملٹری سیکرٹری دیتا ہے کہ جہاز کہاں جائے گا؟، کیا کسی دوسرے صوبے کے وزیراعلیٰ نے بھی جہاز استعمال کیا ؟“صحافی کا سوال، دوسرے صوبوں کے وزیراعلیٰ یا گورنر کے جہاز کے استعمال کی بھی تحقیقات کی جائیں گی، ابھی صرف شہباز شریف کا نام ہی سرفہرست ہے۔معاون خصوصی وزیراعظم افتخار درانی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 19 نومبر 2018 14:46

جہاز کا استعمال،دوسرےصوبائی وزراء اعلیٰ سےبھی تحقیقات کافیصلہ
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19 نومبر 2018ء) وفاقی حکومت نے وزیراعظم کے جہاز کے استعمال کے حوالے سے دوسرے صوبائی وزراء اعلیٰ سے بھی تحقیقات کافیصلہ کرلیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی افتخار درانی نے ایک سوال” کیا کسی دوسرے صوبے کے وزیراعلیٰ نے بھی وزیراعظم کا جہاز استعمال کیا ہے؟کے جواب میں کہا کہ دوسرے صوبوں کے وزیراعلیٰ یا گورنر کے جہاز کے استعمال کی بھی تحقیقات کی جائیں گی،لیکن ابھی صرف شہباز شریف کا نام ہی سرفہرست ہے، شہبازشریف کا کیس نیب کو بھیج رہے ہیں۔

انہوں نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم وزیراعظم کے جہاز کے استعمال کا نیب کے پاس ریفرنس بھجوا رہے ہیں، ہم نیب کا کام نہیں کررہے ہیں، ہم نے تو کیس کے بارے میں بتایا ہے۔

(جاری ہے)

ہم نے شہبازشریف اور وزیراعظم کے جہاز کے استعمال کی تحقیق کرلی ہے ، مزید تحقیق کیلئے کیس نیب کو بھیج دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اگر کسی سرکاری تقریب میں جاتے ہیں توسرکاری دورہ ہوگا اور اگر انہوں نے صرف پارٹی کا اجلاس کیا ہے تو سرکاری دورہ نہیں ہوگا۔

نوازشریف کی بیٹی مریم نوازکا نام اس لیے بھیجا کہ وہ سرکاری یا حکومتی عہدہ نہیں رکھتیں۔انہوں نے ایک سوال ”جہاز کے بارے میں ملٹری سیکرٹری اجازت دیتا ہے کہ جہاز کہاں جائے گا؟، کیا کسی دوسرے صوبے کے وزیراعلیٰ نے بھی وزیراعظم کا جہاز استعمال کیا ہے؟“دوسرے صوبوں کے وزیراعلیٰ یا گورنر بارے بھی مزید تحقیقات کی جائیں گی۔ تاہم ابھی شہباز شریف کا نام ہی سرفہرست ہے۔

انہوں نے علیمہ خان کو این آراو دینے سے متعلق سوال پر کہا کہ یہ سوال آپ علیمہ خان سے پوچھ سکتے ہیں۔ علیمہ خان کو حکومت نے کوئی این آر او نہیں دیا۔ واضح رہے وزیراعظم کی بہن علیمہ خان کی دبئی میں بے نامی دار پراپڑٹی نکلی ہے۔جس پرعلیمہ خان نے صاف انکار کیا کہ ان کی جائیداد نہیں ہے۔ تاہم علیمہ خان نے اپنی جائیداد میں 25فیصد ٹیکس اور 25فیصد جرمانے کی رقم ادا کی ہے۔ علیمہ خان کے اس اقدام پراپوزیشن نے وزیراعظم کی بہن علیمہ خان کا کیس نیب کو بھیجنے کا مطالبہ کررکھا ہے۔اپوزیشن جماعتوں نے نزدیک علیمہ خان کا کیس نیب کو بھیجا جائے ملک میں دوقانون نہیں چلنے دیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات