(ن)لیگی رہنما حنیف عباسی کی کیمپ جیل لاہورمیں طبیعت خراب، ڈاکٹروں کا فوری سرجری کا مشورہ

پیر 19 نومبر 2018 15:36

(ن)لیگی رہنما حنیف عباسی کی کیمپ جیل لاہورمیں طبیعت خراب، ڈاکٹروں کا ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) ایفی ڈرین کوٹہ کیس میں عمر قیدکی سزا کاٹنے والے (ن) لیگی رہنما وسابق ایم این اے حنیف عباسی کی لاہورکیمپ جیل میں طبیعت مزید خراب ہوگئی۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ حنیف عباسی کی فوری سرجری نہ کی گئی تو گردے ناکارہ ہوسکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق حنیف عباسی کے بائیں گردے کے سی ٹی اسکین کے بعد ڈاکٹروں نے بتایا ہے کہ بائیں گردے کی پتھری مثانے کی نالی میں چلی گئی جس سے حنیف عباسی کے گردے بری طرح متاثر ہورہے ہیں اورڈاکٹروں نے فوری سرجری کا مشورہ دیا ہے۔

دوسری جانب حنیف عباسی ذاتی معالج سے سرجری کرانے پر بضد ہیں۔یاد رہے کہ حنیف عباسی کو اڈیالہ جیل سے اٹک جیل اور پھر لاہورکیمپ جیل منتقل کردیا گیا تھا جس سے ان کے لواحقین کو ملاقات میں شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

متعلقہ عنوان :