Live Updates

ایف آئی اے کا انسانی سمگلروں کیخلاف کریک ڈائون ،دس سمگلر گرفتار ،تین اشتہاری قرار

پیر 19 نومبر 2018 15:46

ایف آئی اے کا انسانی سمگلروں کیخلاف کریک ڈائون ،دس سمگلر گرفتار ،تین ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) ایف آئی اے نے پنجاب بھر میں انسانی سمگلروں کیخلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے دس انسانی سمگلروں کو گرفتار کرلیا جبکہ تین کو اشتہاری قرار دیدیا ہے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے انسانی سمگلنگ کا دھند کرنے والے اور سادہ لوح لوگوں سے لاکھوں روپے لیکر ان سے رقم بٹورنے والے افراد کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت کی تھی اور اس حوالے سے ملک بھر کے تمام ڈائریکٹرز کو مراسلہ بھی جاری کیا گیا تھا اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے ساجد اکرم نے فیصل آباد ، سرگودھا اور اسکے دیگر اطراف میں کارروائی عمل میں لاتے ہوئے دس انسانی سمگلروں ذیشان علی، عبدالمجید، نسیم بی بی، امتیاز الدین، تنویر احمد، صابر علی، حسن تیمور،فہیم، محمد شفیع، محمد ممتاز اور محمد سلیم کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ انسانی سمگلروں کو اشتہاری قرار دیا گیا ہے جن میں مشہاب علی، نورالہدی اور دیگر شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار انسانی سمگلروں کو مختلف علاقوں میں کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات