Live Updates

معا شی اور احتسا بی پہیہ سپیڈ پکڑنے والا ہے‘ڈاکٹر شاہد صدیق

نواز شریف نے اپنے بچو ں کو بیرو ن ملک کارو بار سیٹ کرانے کیلئے قوم کے ہر بچے کو مقرو ض کر دیا‘رہنما تحریک انصاف

پیر 19 نومبر 2018 15:46

معا شی اور احتسا بی پہیہ سپیڈ پکڑنے والا ہے‘ڈاکٹر شاہد صدیق
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) تحریک انصاف کے بانی رکن مرکزی رہنماڈاکٹر شاہد صد یق خان نے نواز شریف کے بیان پر تبصرہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ میاں صاحب آ پ نے قوم کے بچو ں کو بھی ’’ حسن اور حسین‘‘ سمجھا ہو تا تو آ ج آ پ کو یہ د ن نہ دیکھنے پڑتے آ پ نے اپنے بچو ں کو بیرو ن ملک کارو بار سیٹ کرانے کیلئے قوم کے بچے بچے کو مقرو ض کر دیا اسی قوم کے بچو ں کی بدعا ئوں سے آ پ نشا ن عبر ت بن چکے ہیں انہو ں نے مزید کہا کہ میاںصاحب عد التو ں کو لو ٹ مار کا جو اب دیں غصہ دیکھانے سے کام نہیں چلے گااب عد التیں آزاد ہیں نوازشریف اپنے آ پ کو شکنجے میں پھنستا دیکھ کر بو کھلاہٹ کا شکا رہو چکے ہیں اورعدالت میں بھی بہکی بہکی با تیں کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

جب انسان اللہ کی پکڑ میں آ تا ہے تو کو ئی بہانا کامیا ب نہیں ہو تا شریف فیملی اس وقت اللہ کی پکڑ میں آ چکی ہے نواز شریف کی بہتر ی اسی میں ہے کہ وہ ملک سے لو ٹی دو لت ملک میں واپس لا ئیں قوم سے اور اللہ سے معا فی ما نگیں انہو ں نے مز ید کہا وزیراعظم کے غیر ملکی دورہ سے ملک بحرانی کیفیت سے نکل چکا ہے معیشت کا پہیہ چلتے ہی احتسا بی پہیہ مزیدد تیز ہو جائے گا ملک اور قوم کو لو ٹنے والے کسی رعا یت کے مستحق نہیں اور پی ٹی آئی کسی بھی چور لٹیرے سے این آر او نہیں کرے گی احتسا ب سب کا ہو گا سب پکڑے جا ئیں گے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات