فیصل آباد، اینٹی ڈینگی ٹیموں کی جانب سے چیکنگ کرنے کا عمل جاری

پیر 19 نومبر 2018 15:46

فیصل آباد، اینٹی ڈینگی ٹیموں کی جانب سے چیکنگ کرنے کا عمل جاری
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) ڈپٹی کمشنر فیصل آباد سردار سیف اللہ ڈوگر کی ہدایت پر ضلع میں انسداد ڈینگی کی جاری مہم کے نتیجے میں اینٹی ڈینگی ٹیموں نے مختلف مقامات پر سرویلنس کی اور ڈینگی لاروا کے ذرائع کا قلع قمع کیاگیا۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر برائے ڈینگی کنٹرول ڈاکٹر بلال احمد کی زیرنگرانی ٹیموں نے قبرستانوں،کباڑخانوں،ٹائر شاپس،پودوں کی نرسریوں،کیاریوں،پانی کی ٹینکیوں اور دیگر ممکنہ جگہوں کو چیک کیا اور ڈینگی لاروا ملنے پر فوری کیمیکل ٹریٹمنٹ کردی گئی۔

اینٹی ڈینگی ٹیموں نے ان ڈور سرویلنس کرتے ہوئے گھروں میں فریج کی ٹرے اور دیگر اشیاء کو چیک کیا ۔ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر برائے ڈینگی کنٹرول نے کہا کہ ڈینگی کے انسداد کے لئے مہم جاری ہے اور مشترکہ کاوشوں سے ڈینگی کو سراٹھانے نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :