زرعی ماہرین کی باغبانوں کو پھلدار پودوں اور نرسریوںکو موسم سرما کے دوران کورے سے محفو ظ رکھنے کی ہدایت

پیر 19 نومبر 2018 16:00

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) زرعی ماہرین نے پھلدار پودوں اور نرسریوںکو موسم سرما کے دوران کورے سے محفو ظ رکھنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ چونکہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں نومبر کے آخر سے لے کر اگلے دو تین ماہ تک کورا پڑنے کا خدشہ ہے لہٰذا کاشتکار کورے سے بچائوکیلئے تدارکی اقدامات یقینی بنائیں تاکہ بعد ازاں انہیں کسی پریشانی یا مالی نقصان کا سامنا نہ کرناپڑے۔

انہوںنے بتایاکہ کورا باغات اور نرسریوں کو بہت نقصان پہنچاتاہے اور اگر پھلدرار بڑے وچھوٹے پودے کورے کی لپیٹ میں آجائیں تو پھر انہیں بھی دوسرے جانداروں کی طرح موسم کے تغیر و تبدل سے بچانا ممکن نہیں رہتا۔ انہوںنے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایاکہ پھلدار پودوں میں آم ، لیچی ، کیلااور امرود سب سے زیادہ کورے کی زد میں آتاہے جبکہ اسی طرح ترشاوہ پودوں میں کاغذی لیموں اور سیڈ لیس لیموں کو بھی نقصان پہنچنے کا احتمال رہتاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بعض اوقات زیادہ کورے کی صورت میں نرسریوںمیں موجود تمام پودے بھی ناکارہ ہو سکتے ہیں ۔ انہوںنے بتایاکہ عام طور پر جنوری میں جب سردہوائیں چلتی ہوں اور رات کو مطلع صاف ہونے سمیت ہوا بالکل بند ہو جائے تو یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ کورا پڑنے والا ہے۔ انہوںنے بتایاکہ زیادہ کورا پڑنے سے پھلوںکارس خشک ، پودوں کا چھلکا پھٹ جاتاہے اور نرم و نازک شاخیں بھی متاثر ہو کر خشک ہو جاتی ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کورے کے ایام میں ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :