کماد کی تیار شدہ فصل سے فی ایکڑ زیادہ گنا اور چینی کا حصول بروقت کٹائی اور پیلائی کے مختلف عوامل پر ہے، محکمہ زراعت پنجاب
پیر 19 نومبر 2018 16:00
(جاری ہے)
اسی طرح فصل پکنے کے بعد کٹائی میں تاخیر بھی پیداوار میں کمی کا باعث بنتی ہے۔
کماد کے کاشتکار سب سے پہلے مونڈھی فصل کو کاٹیں کیونکہ یہ سب سے پہلے تیار ہوتی ہے اور اس کی پیداوار بھی زیادہ ہوتی ہے۔اسی طرح ستمبر کاشتہ فصل کو بہاریہ فصل سے پہلے کاٹا جائے۔کماد کے کاشتکار لیراکاشتہ فصل کوسب سے آخر میں کاٹیںکاشتکار اس بات کا خاص خیال رکھیں کہ پہلے اگیتی ، اس کے بعد درمیانی اور آخر میں پچھیتی پکنے والی اقسام کی کٹائی کریں۔اگیتی پکنے والی اقسام پیلائی میں زیادہ یافت دیتی ہیں۔گنے کی پچھیتی اقسام جنوری کے مہینے میں پک کر تیار ہوجاتی ہیںلہٰذا ان کو جنوری کے آخر اور فروری کے وسط تک کاٹیں ۔ کماد کی فصل کی اچھی قیمت وصول کرنے کے لیے ضروری ہے کہ فصل کو زمین کے برابر کاٹا جائے، گنوں سے کھوری اور جڑوں کو اچھی طرح صاف کرلیا جائے۔محکمہ زراعت کے مطابق فصل کاٹنے کے بعد گنے کی 24 گھنٹے کے اندرمل کو سپلائی کی جائے۔ پچھیتی اقسا م نومبر میں 6 فیصد ریکوری دیتی ہے جبکہ جنوری تا مارچ 10 تا 11 فیصدتک پہنچ جاتی ہے۔ تحقیقاتی ادارہ کماد فیصل آباد کے ماہرین نے ایچ ایس ایف 242 کی کٹائی اکتوبر کے پہلے پندھواڑے سے شروع ہو کر فروری کے پہلے پندھواڑے تک، سی پی 77-400 اور سی پی ایف 237 کی کٹائی اکتوبر کے دوسرے پندھواڑے سے شروع ہو کر مارچ کے آخر تک، ایچ ایس ایف 240 کی کٹائی نومبر کے آغاز سے مارچ کے آخر تک جبکہ ایس پی ایف 213 ، ایس پی ایف 234، ایس پی ایف 245، سی پی ایف 246 ، سی پی ایف247 اور سی پی ایف 248 کی کٹائی نومبر کے آغاز سے اپریل کے پہلے پندھواڑے تک مکمل کرنے کی سفارش کی ہے۔فصل کی کٹائی اور پیلائی کے لئے درج ذیل باتوں کا خیال رکھا جائیمونڈھی فصل اور ستمبر کاشتہ کماد لیرا فصل اوربہاریہ کاشتہ کماد سے پہلے پیلائی کے قابل ہو جاتی ہے۔ پانی کی زیادتی سے فصل کے پکنے میں تاخیر ہو جاتی ہے۔ کٹائی سے تقریباً ایک ماہ پہلے فصل کی آبپاشی بند کردی جائے ۔ کماد کی اقسام کے بعد جو چیز مٹھاس پر زیادہ اثر انداز ہوتی ہے وہ کھاد وں کا استعمال ہے ۔مزید زراعت کی خبریں
-
پاکستان بزنس فورم کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس
-
مشروم کی 150 اقسام ، ہزاروں لوگ مشروم کی ایکسپورٹ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کما رہے ہیں، ترجمان آری
-
پنجاب حکومت کا اگلے 2 سالوں کے دوران کاشتکاروں کو 60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کے زرعی آلات فراہم کرنے کا فیصلہ
-
کماد کے کاشتکاروں کو فصل کی گوڈی اور نائٹروجن کھاد کی دوسری قسط ڈالنے کے بعد آبپاشی کی ہدایت
-
بہاریہ مکئی کو گڑوؤں اور کونپل کی مکھی سے بچانے کے لئے کاشتکاروں کومناسب دانہ دار زہرکے استعمال کامشورہ
-
کاشتکاروں سے 44 ہزار 783 میٹرک گندم کی خریداری کا ہدف مقررکیا گیا ہے، ڈپٹی کمشنرسیالکوٹ
-
فی 50 کلوگرام بیگ یوریا کی قیمت میں634روپے کا اضافہ
-
کپاس کی کاشت 15مئی سے 31مئی کے دوران مکمل کرنے کی ہدایت
-
پنجاب میں 40لاکھ ایکڑ پر کپاس کاشت کرنے کا ہدف مقرر
-
حکومت پنجاب کپاس کی پیداوار میں اضافہ کو اپنی اولین ترجیح کے طور پر لئے ہوئے ہے
-
کاشتکاربہاریہ سورج مکھی کی بہترین پیداوار کے لئے اچھے اگاؤ کاحامل بیج استعمال کر یں، محکمہ زراعت
-
امرود کے باغبانوں کو نئے پودے لگانے کا عمل 15اپریل تک مکمل کرنے کی ہدایت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.