انٹرنیشنل اسکواش کا آغازکل ہوگا ،ْپلیئرز کو فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے گی
چمپئن شپ کا افتتاح اپنے دورکے عظیم کھلاڑی اور سابق عالمی چمپئن جہانگیرخان کریں گے ،ْغیر ملکی کھلاڑی شرکت کرینگے
پیر 19 نومبر 2018 16:06
(جاری ہے)
مینز ایونٹ میں عالمی رینکنگ میں 45 ویں پوزیشن کے حامل مصرکے کریم الفاتحی کوٹاپ سیڈ قراردیا گیا ہے جبکہ مصر ہی کے عالمی نمبر 52 سیڈ 2 کھلاڑی قرار پائے ہیں، ملائیشیا کے ایوان یون سیڈ3 اورپاکستان کے طیب اسلم سیڈ 4 کھلاڑی ہوں گے، پاکستان کے 3 کھلاڑیوں قومی انڈر19 چمپئن نوید رحمان، سعد عبداللہ اورنعمان خان کووائلڈ کارڈ انٹری دی گئی ہے، پاکستان کے دیگر8 کھلاڑی فرحان محبوب، فرحان زمان، شاہ جہاں خان، اسرار احمد، سید علی مجتبیٰ شاہ بخاری، خواجہ عادل مقبول، دانش اطلس خان اور عماد فرید بھی مین ڈرا میں شامل ہیں۔
خواتین کی عالمی رینکنگ میں 89 ویں پوزیشن پربراجمان پاکستان کی مدینہ ظفرویمنز ایونٹ کی ٹاپ سیڈ ہیں جبکہ عالمی نمبر99 ملائیشیا کی اوئی کہایان سیڈ2 ہوں گی،مصری کھلاڑی فریدہ اور فرح مومن بالترتیب سید3 اور سیڈ4 ہیں۔چمپئن شپ کا افتتاح اپنے دورکے عظیم کھلاڑی اور سابق عالمی چمپئن جہانگیرخان کریں گے جبکہ فائنلز اوراختتامی تقریب کے موقع پرکورکمانڈرلیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کراچی مہمان خصوصی کی حیثیت سے انعامات تقسیم کریں گے، انھوں نے کہا کہ 10برس کے بعد غیرملکی پلیئرزکی انٹرنیشنل ایونٹ میں شرکت سے عالمی سطح پر پاکستان کے حوالے سے مثبت تاثرجائے گا، طاہرخانزادہ ٹورنامنٹ ریفری ہوں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
سابق کرکٹرز کی پاکستان کی جانب سے عماد وسیم کو بینچ پر بٹھانے کے فیصلے پر تنقید
-
نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی ٹونٹی کیلئے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی
-
دبئی ، کراٹے کامبیٹ 45 مقابلے سے پہلے پاکستانی کپتان نے بھارتی حریف کو تھپڑ مار دیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی منسوخ، کسی تماشائی کو ٹکٹ کے پیسے واپس نہیں ملیں گے
-
مصباح الحق نے پاکستانی ٹیم کے لیے غیر ملکی کوچز کی حمایت کردی
-
مصباح الحق کے بابر اعظم کو کپتانی میں بہتری لانے کیلئے تین اہم مشورے
-
راجستھان رائلز مینز آئی پی ایل میں 12پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سرفہرست
-
ٹیپ بال کرکٹ کو پاکستان کے بعد انگلینڈ نے بھی اپنا لیا
-
دوسرے ٹی ٹونٹی سے قبل راولپنڈی کے موسم کی تازہ ترین صورتحال سامنے آگئی
-
صرف 2 گیندوں بعد ہی میچ ختم
-
راولپنڈی میں بارش رک گئی، پاک نیوزی لینڈ میچ چند اوورز تک محدود کر دیا گیا
-
کس وقت تک بارش نہ رکی تو پاک نیوزی لیند میچ منسوخ کر دیا جائے گا؟
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.