طالبان نے امریکی سفیر زلمے خلیل زاد کے ساتھ امن مذاکرات کی تصدیق کر دی

پیر 19 نومبر 2018 16:10

طالبان نے امریکی سفیر زلمے خلیل زاد کے ساتھ امن مذاکرات کی تصدیق کر ..
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) افغان طالبان نے امریکی سفیر زلمے خلیل زاد کے ساتھ امن مذاکرات کی تصدیق کر دی ۔ مذاکرات تین دن تک قطر میں جاری رہے، جہاں طالبان کا ایک نمائندہ دفتر موجود ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق اس پیش رفت کی تصدیق طالبان کے قریبی ذرائع نے کر دی ۔ امریکی سفیر نے مذاکرات کی تفصیلات بیان کیے بغیر بتایا کہ وہ شورش زدہ ملک افغانستان میں قیام امن کے لیے تمام فریقوں سے بات چیت کر رہے ہیں، جن میں مختلف گروپ شامل ہیں۔ زلمے خلیل زاد نے یہ بیان قطر میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں دیا۔ ان کے بقول اس وقت امن اور مفاہمت کا بہترین موقع ہے۔