یمن میں حوثی باغیوں کا مشروط سیز فائر کا اعلان

سعودی اتحاد یمن میں قیام امن کے لیے سنجیدہ ہے تو ہم بھی تیار ہیں،کمانڈر محمد علی الحوثی

پیر 19 نومبر 2018 16:10

یمن میں حوثی باغیوں کا مشروط سیز فائر کا اعلان
صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) یمن میں سعوی اتحادی افواج سے برسر پیکار حوثی باغیوں نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور یمنی حکومت کو مشروط سیز فائر کی پیشکش کردی ۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور یمن کی فوج پر ڈرون اور میزائل حملے روکنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر سعودی اتحاد یمن میں قیام امن کے لیے سنجیدہ ہے تو ہم بھی سیز فائر کرنے کو تیار ہیں۔حوثی باغیوں کے کمانڈر محمد علی الحوثی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کے ایک وفد سے رابطے کے بعد ڈرون اور میزائل حملے روکنے کا فیصلہ کیا ہے تاہم مکمل سیز فائر کے لیے اتحادی افواج کے اقدامات کے منتظر ہیں۔