ہانگ کانگ میں مظاہروں کے دوران گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ

تمام گرفتارافرادعدالت پیش، کارروائی چار ہفتے جاری رہنے کی توقع ،اٴْس کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا

پیر 19 نومبر 2018 16:10

ہانگ کانگ میں مظاہروں کے دوران گرفتار افراد کے خلاف مقدمہ
ہانگ کانگ سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) ہانگ کانگ میں ایسے نو افراد کے خلاف عدالتی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، جنہیں سن 2014 کے پرزور مظاہروں کی منصوبہ بندی کرنے کے الزام کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان افراد نے پیر انیس نومبر کو عدالت میں استغاثہ کے عائد کردہ الزامات کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ گرفتار ہونے والے نو افراد کے گروپ کو مقامی سکیورٹی انتظامیہ نے امبریلا نائن کا نام دے رکھا ہے۔ ان میں بینی ٹائی، چًن کِن مین اور چٴْو یی مِنگ بھی شامل ہیں، جنہوں نے 2014 کے آکٴْوپائی مظاہرے کا اعلان کیا تھا۔ عدالتی کارروائی چار ہفتے جاری رہنے کی توقع ہے اور اٴْس کے بعد فیصلہ سنایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :