کیلیفورنیا کی جنگلاتی آگ، لاپتہ افراد کی تلاش میں بارش حائل ہوگئی

چار سو سے زائد امدادی کارکن راکھ اور ملبے میں سے گم شدہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں،حکام

پیر 19 نومبر 2018 16:10

کیلیفورنیا کی جنگلاتی آگ، لاپتہ افراد کی تلاش میں بارش حائل ہوگئی
کیلی فورنیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) شمالی کیلیفورنیا کی جنگلاتی آگ میں لاپتہ افراد کی تلاش میں بارش حائل ہو گئی۔ چار سو سے زائد امدادی کارکن راکھ اور ملبے میں سے گم شدہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیںغیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایمرجنسی سروسز کے حکام نے بتایاکہ بارش امدادی کارروائیوں کو مشکل سے مشکل تر بنا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

کئی دنوں سے لگی آگ میں تقریباً ایک ہزار افراد لاپتہ بتائے گئے ۔ اب اس آگ کی لپیٹ میں آ کر ہلاکتوں کی تعداد مقامی انتظامیہ نے 77 بتائی ہے۔ اس وقت چار سو سے زائد امدادی کارکن راکھ اور ملبے میں سے گم شدہ افراد کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں۔ آگ نے ساڑھے دس ہزار سے زائد مکانات کو جلا کر رکھ دیا ہے۔ ہزاروں افراد محفوظ مقام پر بنائے گئے عارضی کیمپوں میں مقیم ہیں۔

متعلقہ عنوان :