گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول نمبر1 ہری پور نے بزم ادب میں میدان مار لیا

سکول نے ملی نغمہ میں اول، تلاوت میں اول، سیرت کوئز میں دوم اور نعت میں سوئم پوزیشن حاصل کی

پیر 19 نومبر 2018 16:17

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول نمبر ون ہری پور نے بزم ادب میں میدان مار لیا۔ ملی نغمہ میں اول، تلاوت میں اول، سیرت کوئز میں دوم اور نعت میں سوئم پوزیشن حاصل کر لیں۔ ہری پور ضلعی سکولز ٹورنامنٹ تمام تر رونقیں بکھیرتے ہوئے اختتام پذیر ہو گئے۔ پریس سیکرٹری عماد اعجاز کے مطابق ضلعی سکولز ٹورنامنٹ میں گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول نمبر1 ہری پور میں ضلعی بزم ادب کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کے پانچ زونز سے ونر اور رنر دو دو بچوں نے شرکت کی۔

تلاوت میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول نمبر1 کے محمد عمر، دوسری پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول تربیلہ ٹائون شپ کے فیصل رضوان اور تیسری پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول سیکٹر نمبر4 نے حاصل کی، نعت میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول سرا ئے صالح کے احسن خان نے، دوسری پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول سیکٹر نمبر4 نے اور تیسری پوزیشن گورنمنٹ ہائیرسکینڈری سکول نمبر1 نے حاصل کی۔

(جاری ہے)

اسی طرح اردو تقریر میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول ڈھینڈہ کے دانیال نثار نے، دوسری پوزیشن گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول سرائے صالح کے بلال مشتاق نے اور تیسری پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول گرم تھون کے فدا حسین شاہ نے حاصل کی جبکہ انگلش تقریر میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول ککوتری کے محمد زوہیب نے حاصل کی، دوسری پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول کانگڑہ کے عبدالحنان نے اور تیسری پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول غازی کے شجاع الرحمن نے حاصل کی۔

اردو مضمون نویسی میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول جب کے نبیل نے حاصل کی، دوسری پوزیشن گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول بریلہ نے حاصل جبکہ تیسری پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول نمبر 3 ہری پور کے شاہ زیب نے حاصل کی۔ اسی طرح انگلش مضمون نویسی میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول بگڑہ نے حاصل لی، دوسری پوزیشن گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول بریلہ نے اور تیسری پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول ڈھینڈہ نے حاصل کی۔

اسی طرح سیرت کوئز میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول ہلی، دوسری پوزیشن گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول نمبر ون اور تیسری پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول ڈھیری نقار چیاںنے حاصل کی جبکہ منظر کشی میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول کروالہ کے دانش علی نے حاصل کی، دوسری پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول کانگڑہ کالونی کے محمد امین نے اور تیسری پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول تربیلہ ٹائون شپ کے ذیشان نے حاصل کی۔

اسی طرح ملی نغمہ میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول نمبر ون نے، دوسری پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول غازی ہملٹ نے اور تیسری پوزیشن گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول بریلہ اور سری کوٹ نے حاصل کی۔ قومی ترانہ میں پہلی پوزیشن گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول بر یلہ نے حاصل کی، دوسری پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول تربیلہ تائون شپ اور تیسری پوزیشن گورنمنٹ ہائی سکول پنڈ ہاشم خان نے حاصل کی۔

مجموعی طور پر پہلی پوزیشن گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول نمبر ون ہری پور نے حاصل کی۔ ٹورنامنٹ سیکرٹری ڈاکٹر تیمور خان نے ٹورنامنٹ کی اس کامیابی کا سہرا پریس سیکرٹری عماد اعجاز کو دیا، ان کا کہنا ہے کہ عماد اعجاز کی دن رات کی انتھک محنت کی وجہ سے ٹورنامنٹ کامیابی سے اختتام پذیر ہو رہے ہیں۔ اس موقع پر ٹورنامنٹ سیکرٹری ڈاکٹر تیمور خان نے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول نمبر1 کے پرنسپل جمیل خان ان کے سٹاف اور خصوصی طور پر شیخ واجد حسین کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ٹورنامنٹ کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔

ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عمر خان کنڈی اور اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر حاجی ذوالفقار احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ٹورنامنٹ کے دوران ہماری سرپرستی کی اور ٹورنامنٹ کامیابی سے اختتام پذیر ہوا۔

متعلقہ عنوان :