عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے، حضورؐ کی حرمت پر اپنا تن من دھن قربان کر دیں گے، سردار محمد یوسف

پیر 19 نومبر 2018 16:21

عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے، حضورؐ کی حرمت پر اپنا تن ..
مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) سابق وفاقی وزیر رکن صوبائی اسمبلی سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ عقیدہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے، حضور پاکؐ کی حرمت پر ہم اپنا تن من دھن قربان کر دیں گے، ہمارا ایمان اس وقت تک مکمل نہیں جب تک ختم نبوت پر یقین ہمارے ایمان کا لازمی حصہ نہ ہو۔ وہ انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ کے زیراہتمام منعقدہ ختم نبوت کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مسلمان ختم نبوت اور نبی کریمؐ کی عزت و ناموس پر جان نچھاور کرنے سے نہیں گھبراتا، اس پر کسی قسم کا کوئی کمپرومائز نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ختم نبوت ہمارے ایمان کا لازمی جزو ہے، موجودہ حالات میں ایسی عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد انتہائی ضروری تھا، ختم نبوت پر ایمان رکھنے والے ہی اپنے آپ کو مسلمان کہلوانے کے حقدار ہیں، ختم نبوت کا قانون ہمارے ایمان کا حصہ ہے اور اس میں کسی کو بھی چھیڑ چھاڑ کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے۔

متعلقہ عنوان :