نجی اداروں نے سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ مقابلہ کی فضاء پیدا کر کے بہتر تعلیمی ماحول کی راہ ہموار کی ہے،

سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب اور ضلع ناظم ایبٹ آباد کا برائٹ ہال ایجوکیشن سسٹم کی یوم والدین تقریب سے خطاب

پیر 19 نومبر 2018 16:24

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) نجی تعلیمی اداروں نے سرکاری تعلیمی اداروں کے ساتھ مقابلہ کی فضاء پیدا کر کے بہتر تعلیمی ماحول کی راہ ہموار کی ہے، صوبائی حکومت تعلیم کے شعبہ پر خصوصی توجہ دے رہی ہے، تعلیم کے میدان میں ترقی کر کے ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں، برائٹ ہال ایجوکیشن سسٹم کی معیاری تعلیم کے فروغ کیلئے خدمات قابل قدر ہیں۔

ان خیالات کا اظہار سابق صوبائی وزیر یوسف ایوب خان اور ضلع ناظم ایبٹ آباد سردار سعید انور نے یہاں برائٹ ہال ایجوکیشن سسٹم ایبٹ آباد کے سالانہ یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں ننھے پروفیسر حماد صافی کے علاوہ طلباء و طالبات اور ان کے والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

تقریب سے برائٹ ہال ایجوکیشن سسٹم کے ایم ڈی راجہ عجب اور پرنسپل راجہ قدیر اور پرائیویٹ ایجوکیشن نیٹ ورک کے صدر سلیم خان نے بھی خطاب کیا۔

اس موقع پر طلباء و طالبات نے مختلف رنگا رنگ تفریحی پروگرام پیش کئے جنہیں حاضرین نے بے حد پسند کیا۔ ادارہ کے پرنسپل راجہ قدیر اقبال نے سالانہ کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ مقررین نے کہا کہ پرائیویٹ تعلیمی شعبہ کے ذریعہ ملک کا ایک بڑا حصہ زیور تعلیم سے آراستہ ہو رہا ہے، شرح خواندگی اضافہ میں بھی پرائیویٹ سکولوں کا ایک بڑا حصہ ہے، سرکاری تعلیمی اداروں کے معیار تعلیم میں بھی نمایاں بہتری آئی ہے، سرکاری سکولوں کا رزلٹ پہلے کی نسبت بہت بہتر ہے، اب ان سکولوں نے بھی بورڈ میں پوزیشنیں حاصل کرنا شروع کر دی ہیں، حکومت نے سب سے زیادہ تعلیم پر فوکس کر رکھا ہے جس کے دوررس نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :