مانسہرہ میں پیدا ہونے والا تمباکو دنیا کی بہترین کوالٹی کا ہے، ہم تمباکو بائیکاٹ مہم کا حصہ نہیں بنیں گے، کاشتکار

پیر 19 نومبر 2018 16:24

مانسہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) ضلع مانسہرہ میں پیدا ہونے والا تمباکو دنیا کی بہترین کوالٹی کا ہے، تمباکو کی فصل سے مانسہرہ اپنا ایک مقام رکھتا ہے، ضلع مانسہرہ کو اس مد میں کروڑوں روپے کا ریونیو حاصل ہو رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار لوئر پکھل کے تمباکو کاشتکاروں کے وفد سے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمباکو نقد آور فصل ہے مگر بعض عناصر سازشیں کر کے کاشتکاروں اور ضلع کیلئے معاشی مسائل پیدا کر رہے ہیں، ہم تمباکو بائیکاٹ مہم کا کبھی حصہ نہیں بنیں گے، ہم سال 2019ء میں زیادہ سے زیادہ تمباکو کاشت کر کے اپنے اور ملک کو فائدہ پہنچائیں گے۔ وفد نے کہا کہ ہم سازشی عناصر کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ہم ملک کے وفادار لوگ نہیں ہیں اور ملک کی معیشت کو نقصان پہنچانے کے درپے ہیں، دیگر کاشتکاروں کو ایسے لوگوں کی سازشوں کا حصہ نہیں بننا چاہئے، تمباکو کی فصل نقد آور فصل ہے، اس میں کاشتکاروں کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچتا اور تیار ہوتے ہی یہ فصل بغیر کسی مشقت کے فروخت ہو جاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :