لاہور کارپوریٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ،میزان بینک نے ایل ٹی سی کوشکست دیکر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پیر 19 نومبر 2018 16:36

لاہور کارپوریٹ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ،میزان بینک نے ایل ٹی سی کوشکست دیکر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہرین۔ 19 نومبر2018ء) لاہور کارپوریٹ ٹی ٹونٹی کرکٹ کپ میں میزبان بینک نے ایل ٹی سی کو شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ ماڈل ٹائون وائٹس کرکٹ گرائونڈ پر کھیلے گئے میچ میں میزان بینک نے ایل ٹی سی کو 8وکٹوں سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔

(جاری ہے)

ایل ٹی سی کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 19.5 اوورز میں 161رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، کاشف ارشد نے 47، عبدالغفار 18 اور قمر عباس نے 17 رنز بنائے، میزان بینک کی جانب سے ذیشان احمد، قیصر نوید اور حسن منصور نے 2، 2 وکٹیں لیں، جواب میں میزان بینک نے مطلوبہ ہدف 18 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا، یوسف افتخار نے 106 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر ٹیم کو فتح دلائی، محمد اشرف نے 14 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے۔

رب نواز جونیئر، عابد حسین امپائر جبکہ ریاض الدین سکورر تھے۔ میچ کے اختتام پر شاہنواز خانزادہ نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے یوسف افتخار کو مین آف دی میچ کا انعام دیا۔