ارومچی ائرپورٹ کی توسیع کے لئے 6.06 بلین ڈالر کے فنڈ کی منظوری

پیر 19 نومبر 2018 16:36

ارومچی ائرپورٹ کی توسیع کے لئے 6.06 بلین ڈالر کے فنڈ کی منظوری
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) چین کی حکومت نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کے تحت صوبہ سنکیانگ کے دارالحکومت ارومچی ائرپورٹ کی توسیع کے لئی42.1 بلین یوان ( 6.06 بلین ڈالر) کے فنڈ کی منظوری دیدی۔چین کے نیشنل ڈیویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی)کے مطابق ارومچی کے انٹرنیشنل ائرپورٹ کی توسیع 2030 تک مکمل کی جائے گی جس کے بعد اس ائرپورٹ پر سالانہ 63 ملین مسافروں اور750,000 ٹن کارگو کی آمد ورفت کی صلا حیت پیدا ہو جائے گی۔

ائرپورٹ کی توسیع کے منصوبے میں دو اضافی رن ویز کی تعمیر بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

چین کی حکومت بیجنگ میں بھی ڈاژنگ انٹر نیشنل ائر پورٹ کے میگا پراجیکٹ کی منظوری دے چکی ہے جس پر 80 بلین یوان لاگت آئے گی۔این ڈی آر سی کے مطابق سنکیانگ کو صدر شی جن پھنگ کے روڈ اینڈ بیلٹ منصوبے میں کلیدی حیثیت حاصل ہے جہاں سے ایک طویل اور وسیع روڈ نیت ورک کا آغاز ہو رہا ہے۔صوبہ زھنگزھائو اور چنگشا میں بھی بین البراعظمی گذرگاہوں کے ترقی دینے کے خیال سے ائرپورٹس کی توسیع کے منصوبے تیار کئے جا رہے ہیں۔چین کے ساتھ بڑھتی ہوئی تجارتی سرگرمیوں کے تحت ارومچی سے قازخستان، کرخزستان، تاجکستان، ازبکستان، روس اور متحدہ عرب امارات کے لئے پروازیں شروع کی جا چکی ہیں۔