معروف موبائل کمپنی ''ایپل'' نے ایپ اسٹور سے واٹس ایپ اسٹیکرز کی ایپلی کیشن ڈیلیٹ کر دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 نومبر 2018 15:57

معروف موبائل کمپنی ''ایپل'' نے ایپ اسٹور سے واٹس ایپ اسٹیکرز کی ایپلی ..
امریکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 نومبر 2018ء) : معروف موبائل کمپنی ''ایپل'' نے اپنے ایپ اسٹور سے واٹس ایپ اسٹیکرز کی ایپلی کیشن ڈیلیٹ کر دی۔ رپورٹ کے مطابق ایپل نے واٹس ایپ کی تمام اسٹیکر ایپلی کیشنز کو گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کرنے پر ایپ اسٹور سے ڈیلیٹ کرنے کیا۔ ایپلی کیشن کو ڈیلیٹ کرنے کی ایک بڑی وجہ یہ بھی تھی کہ واٹس ایپ اسٹیکرز کی ایپلی کیشن کو استعمال کرنے کے لیے موبائل فون میں واٹس ایپ ایپلی کیشن کا ہونا ضرور ہے جو کہ گائیڈ لائن کی خلاف ورزی ہے کیونکہ کوئی بھی ایپلی کیشن کسی دوسری ایپلی کیشن کے ہونے یا نہ ہونے پر منحصر نہیں ہوتی۔

اسی طرح کے کئی ڈیرائنز دوسری ایپلی کیشنز میں بھی موجود تھے اور دوسرے ڈیزائن کا واٹس ایپ کی ایپلی کیشن میں ہونا بھی ایپل کی گائیڈ لائن کے خلاف ہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اینڈرائیڈ اور آئی او ایس کے لیے واٹس ایپ اسٹیکرز کی ایپلی کیشن کو گذشتہ ماہ ہی لانچ کیا گیا تھا۔ لانچنگ کے بعد سے ہی یہ اسٹیکرز دنیا بھر کی معروف میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کے صارفین میں مقبول ہو گئے۔

بالخصوص بھارت میں دیوالی کے موقع پر ان اسٹیکرز کا بہت زیادہ استعمال کیا گیا۔ ایپ اسٹور میں ایسی کئی ایپلی کیشنز موجود ہیں جہاں صارفین اپنی مرضی سے خود بھی اسٹیکرز بنا سکتے ہیں۔ اس حوالے سے مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر واٹس ایپ بیٹا انفو کے اکاؤنٹ سے ایک پیغام جاری کیا گیا جس میں کہا گیا کہ ایپل کمپنی کے مطابق واٹس ایپ اسٹیکرز سمیت ایسی تمام ایپلی کیشنز کو تین وجوہات کی بنا پر ڈیلیٹ کیا جارہا ہے۔

ایک تو یہ کہ ایسی مزید کئی ایپلی کیشنز ہیں۔ اس ایپلی کیشن کو استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ کا ہونا ضروری ہے جبکہ ایپلی کیشنز کے استعمال کے لیے کسی دوسری ایپلی کیشن کا موبائل فون میں ہونا ضروری نہیں ہے۔ اور تیسری وجہ یہ ہے کہ ان ایپلی کیشن کا ڈیرائن بھی ایک جیسا ہے۔
واضح رہے کہ اس حوالے سے ابھی ایپل کمپنی کا آفیشل بیان آنا باقی ہے۔

متعلقہ عنوان :