Live Updates

پیپلز پارٹی حکومت کو غریب کش پالیسیوں کو مزید برداشت نہیں کرے گی ‘عابد حسین صدیقی

پیر 19 نومبر 2018 16:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی لاہور کے اطلاعات عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت کا آئی ایم ایف کے ایجنڈے کی تکمیل پر کارفرما ہے عوام کی باتیں کرنے والے اپنے انتخابی دعویٰ سے انحراف کر رہی ہے پاکستان پیپلز پارٹی حکومت کو غریب کش پالیسیوں کو مزید برداشت نہیں کرے گی اور بھرپور احتجاج کرے گی۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سابقہ دور میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو آئی ایم ایف کی طرف سے ایوارڈ سے نوازا گیا تھا اس دفعہ لگتا ہے اسد عمر کو ایوارڈ سے نوازا جائے گا۔ حکومت عوام پر بجلی گیس اور تیل بم گرانے سے گریز کرے آئی ایم ایف کی طرف سے 200 ارب روپے کے مزید ٹیکس لگانا غریبوں کو خودکشیوں پر مجبور کرنے کے مترادف ہے۔ ٹیکسوں میں اضافہ سے مہنگائی کی نئی لہر اٹھے گئی۔ جو عوام کے منہ سے آخری نوالہ چھیننے کے مترادف ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات