سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کا 101 واں یوم پیدائش،مودی کا خراج عقیدت

منموہن سنگھ، پرنب مکھرجی ،محمد حامد انصاری سمیت کانگریس کے دیگر رہنمائوں نے بھی اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

پیر 19 نومبر 2018 16:41

سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کا 101 واں یوم پیدائش،مودی کا خراج ..
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) سابق وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کے 101 ویں یوم پیدائش کے موقع پر کانگریس صدر راہول گاندھی اور یو پی اے کی صدر سونیا گاندھی نے شکتی استھل پہنچ کر اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ، سابق صد پرنب مکھرجی اور سابق نائب صدرجمہوریہ محمد حامد انصاری سمیت کانگریس کے دیگر رہنمائوں نے بھی اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نریندر مودی نے ٹوئٹرپر سابق وزیر اعظم اندرا گاندھی کو یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔واضح ہو کہ ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کی بیٹی اندرا گاندھی کی پیدائش 19 نومبر 1917 کوپریاگ راج (الٰہ آباد )میں ہوئی تھی۔ 1966 سے 1977 اور پھر 1980 سے 1984 میں اپنے انتقال تک وہ ہندوستان کی وزیر اعظم رہیں۔انہیں اپنے والد جواہر لعل نہرو کے بعدطویل مدت تک وزیر اعظم کے عہدے پر سرفرازرہنے کا اعزاز حاصل ہوا۔اندرا گاندھی نے ملک ہی نہیں بلکہ پوری دنیا پر اپنی ایک الگ پہچان بنائی۔ اندرا گاندھی نے ہمیشہ بے خوف فیصلے لئے جن کے لئے انہیں خاتونِ آہن کے نام سے بھی جانا جاتا ہے