شادیاں آسان بنانے کی کوشش ، بھارت میں مفت ’’روبرو ‘‘پروگرام کا آغاز

لڑکا اور لڑکی کے والدین آمنے سامنے بیٹھ کررشتہ سے متعلق ضروری معلومات کا تبادلہ کرسکیں گے

پیر 19 نومبر 2018 16:45

شادیاں آسان بنانے کی کوشش ، بھارت میں مفت ’’روبرو ‘‘پروگرام کا آغاز
بنگلورو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) مسلم معاشرے میں شادیوں کو آسان بنانے اورمناسب جوڑوں کی تلاش میں سرگرداں افراد کی مددکیلئے بنگلورو میں پانچواں روبرو پروگرام منعقد کیا جارہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سیدہ زینب ایجوکیشن فائونڈیشن کے تحت 23تا25نومبر بنگلورو کے قدوس صاحب عیدگاہ میں روبرو پروگرام منعقدہوگا۔

(جاری ہے)

روبرو پروگرام کے منتظمین کا کہنا تھا کہ اب تک اس پروگراموں کے ذریعہ5 ہزار سے زائد رشتے طے پا چکے ہیں۔ اس مرتبہ کا پروگرام کل ہند سطح پرمنعقد کیاجارہا ہے۔ منتظمین نے کہاکہ بڑے شہروں میں والدین بچوں کی شادیوں کے سلسلے میں کافی پریشان رہتے ہیں۔ مناسب رشتہ کی تلاش میں مختلف رکاوٹوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس مسئلہ کے پیش نظرگزشتہ4 برس سے روبرو پروگرام کا سلسلہ شروع کیاگیاہے۔ اس مرتبہ بھی ڈاکٹر،انجینئرز، ٹیچروتجارت پیشہ افراد کیلئے الگ الگ کاونٹرز بنائے گئے ہیں۔ لڑکا اور لڑکی کے والدین آمنے سامنے بیٹھ کررشتہ سے متعلق ضروری معلومات کا تبادلہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :