Live Updates

ٹرمپ کاپاکستان مخالف بیان امریکی خوشامد کرنیوالے لیڈروں کیلئے سبق ہے ،ْ شیریں مزاری

قانونی طور پر ڈرون حملوں میں ہلاکتوں کی صورت میں پاکستان نے بڑی بھاری قیمت چکائی ہے ،ْ وفاقی وزیر

پیر 19 نومبر 2018 16:45

ٹرمپ کاپاکستان مخالف بیان امریکی خوشامد کرنیوالے لیڈروں کیلئے سبق ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2018ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ پاکستان مخالف بیان پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق اور پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما شیریں مزاری نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کو پاکستان کی قربانیاں یاد دلاتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کا یہ بیان اٴْن پاکستانی لیڈروں کیلئے ایک سبق ہے، جو نائن الیون کے بعد سے امریکا کی خوشامد میں لگے رہے۔

تفصیلات کے مطابق حال ہی میں ایک ٹی وی انٹرویو میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو نظرانداز کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے ہمارے لیے کچھ بھی نہیں کیا۔ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شیریں مزاری نے کہا کہ امریکی صدر کی پاکستان مخالف گردان اٴْن پاکستانی رہنماؤں کیلئے ایک سبق ہے جو نائن الیون کے بعد امریکا کی خوشامد میں لگے رہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ پاکستان کے امریکا کے ساتھ تعاون کی فہرست طویل ہے ،ْخصوصاً دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی جانوں کا ضیاع ،ْریمنڈ ڈیوس کو محفوظ راستہ دینا وغیرہ۔وزیر برائے انسانی حقوق نے کہا کہ غیر قانونی طور پر ڈرون حملوں میں ہلاکتوں کی صورت میں پاکستان نے بڑی بھاری قیمت چکائی ہے۔شیریں مزاری نے کہا کہ چاہے چین ہو یا ایران، پاکستان خطے میں امریکا کی خارجہ پالیسی کے دباؤ کے تحت تعلقات بگاڑنے کا متحمل نہیں ہوسکتا، یہ پاکستان کے اسٹریٹیجک مفاد میں نہیں ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سابق وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے سنیئر رہنما خواجہ آصف نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے امریکا کے لیے جو کچھ کیا، اس کی قیمت اب تک اپنے خون سے چکا رہے ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات