چین کے صدر شی جن پھنگ برونائی پہنچ گئے، سلطان حسن البلقیہ سے ملاقات

پیر 19 نومبر 2018 16:50

چین کے صدر شی جن پھنگ برونائی پہنچ گئے، سلطان حسن البلقیہ سے ملاقات
بندر سری بگاون (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 نومبر2018ء) چین کے صدر شی جن پھنگ نے بندرسری بگاون میں برونائی کے سلطان حسن البلقیہ سے ملاقات کی ہے۔سرکاری دورے پر برنائی میں موجود چینی صدر سے بات چیت کی سلطان حسن البلقیہ سے ملاقات میں دونوں رہنماوئوں نے چین اور برونائی میں باہمی تعلقات کے مثبت رجحان کو سراہتے ہوئے باہمی سٹریٹجک تعاون اور شراکت داری پر مبنی تعلقات کے قیام کا فیصلہ کیا۔

صدر شی نے پرزور الفاظ میں کہا کہ چین برونائی کی جانب سے ایک چین کی پالیسی پر ثابت قدمی کی پذیرائی کرتا ہے۔چین برونائی کو اکیسویں صدی کی سمندری شاہراہ ریشم کی تعمیر میں اہم شراکت دار سمجھتا ہے اور دی بیلٹ اینڈ روڈ کو برونائی کی ترقیاتی حکمت عملی سے منسلک کرنے کا خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران چینی صدر نے نشاندہی کی کہ بحیرہ جنوبی چین کے امن و امان کا تحفظ چین اور برونائی کے ٹھوس مفادات سے مطابقت رکھتا ہے۔

چین برونائی کے پیش کردہ تصور کی حمایت کرتا ہے کہ متعلقہ ممالک دوستانہ مذاکرات کے ذریعے تنازعات سے نمٹیں اور علاقائی ممالک اس خطے کے استحکام کا مشترکہ تحفظ کریں گے۔سلطان حسن البلقیہ نے چینی صدر کے دورے کا خیرمقدم کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو سٹریٹجک تعاون اور شراکت دار ی کے تعلقات تک پہنچانے پر خوشی کا اظہار کیا۔بات چیت کے بعد دونوں رہنماوئوں کی موجودگی میں دی بیلٹ اینڈ روڈ کی مشترکہ تعمیر سمیت دیگر تعاون کی دستاویزات پر دستخط ہوئے ا ورفریقین نے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا۔بات چیت سے پہلے حسن البلقیہ نے شاہی محل کے سامنے سکوائر پر چینی صدر کے اعزاز میں استقبالیہ کی شاندار تقریب کا اہتمام بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :