Live Updates

ایس ایس جی دنیا کی خطرناک ترین فورس ہے

پاکستانی کمانڈوز کو جس انداز سے تربیت دی جاتی ہے عالمی طاقتیں اس کی قائل ہیں۔ امریکی ماہرین

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 19 نومبر 2018 16:37

ایس ایس جی دنیا کی خطرناک ترین فورس ہے
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 19 نومبر 2018ء) : امریکی ماہرین نےایس ایس جی فورس کے خطرناک ترین فورس ہونے کا اعتراف کر لیا۔ پاکستانی کمانڈوز کو دی جانے والی تربیت کی عالمی طاقتیں بھی قائل ہو گئی ہیں۔ قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ عالم اسلام میں پاکستان واحد جوہری طاقت کا حامل ملک ہے ، سعودی عرب و دیگر اسلامی ممالک اسی وجہ سے پاکستان کو اہمیت دیتے ہیں لیکن پاکستانی فوج کی کمانڈوز رجمنٹ ایس ایس جی کو دنیا کی تمام اسپیشل سروس فورسز میں کئی حوالوں سے انفرادیت حاصل ہے ۔

عالمی طاقتیں تسلیم کر چکی ہیں کہ پاکستان کی کمانڈوز رجمنٹ دنیا کی خطرناک ترین فورس کے طور پر اُبھر کر سامنے آئی ہے۔ عسکری ماہرین کے مطابق ایس ایس جی کمانڈوز کی ٹریننگ اور تربیت کی ویڈیوز فوجی تربیت گاہوں میں دکھائی جاتی ہیں ۔

(جاری ہے)

پاکستانی کمانڈوز کو جس انداز سے تربیت دی جاتی ہے عالمی طاقتیں اس کی قائل ہیں اور یہی وجہ ہے کہ امریکہ جیسی سُپر پاور بھی اس سے براہ راست اُلجھنے کی کوشش نہیں کرتی ۔

پروفیسر سٹیفن جونز کا کہنا تھا کہ پاکستان کی گذشتہ حکومتیں انتہائی کرپٹ تھیں لیکن عمران خان کی حکومت آنے کے بعد دنیا کو یہ یقین ہو گیا ہے کہ پاکستان کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ نے ملک کو ایک ایسے شخص کے حوالے کر دیا ہے جو نہ تو کرپٹ ہے اور نہ ہی ملکی سلامتی پر کوئی آنچ آنے دے گا۔ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ پاکستانی فوج کی کمانڈوز رجمنٹ ایس ایس جی سے دنیا کی خفیہ ایجنسیاں بھی خوفزدہ رہتی ہیں۔

پروفیسر اجے کُمار شرما کا کہنا ہے کہ بھارت جوہری ملک ضرور ہے لیکن اس کے پاس ایس ایس جی کمانڈوز نہیں ہیں، پاکستان نے ہمیشہ بھارت کو نیچا دکھانے کی کوشش کی ہے لیکن ماضی میں بھارت کو اسی لیے کامیابی حاصل ہوئی کیونکہ پاکستان میں ان کے دوست نواز شریف وزیراعظم تھے لیکن اب پاکستان کی ملٹری اسٹیبلشمنٹ اور عمران خان ایک پیج پر ہیں اور یہی وہ پالیسی ہے جس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارتی فوج کے سربراہ بپن راوت کو دباؤ کا شکار کر دیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات