ایرانی وزیر خارجہ منی لانڈرنگ سے متعلق بیان دیکر پھنس گئے

ایرانی عدالت نے جواد ظریف کو اپنے دعوے سے متعلق ثبوت کیلئے دستاویزات پیش کرنے کا حکم دیدیا

پیر 19 نومبر 2018 16:53

ایرانی وزیر خارجہ منی لانڈرنگ سے متعلق بیان دیکر پھنس گئے
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 نومبر2018ء) ایران نے ایک بنیاد پرست رکن پارلیمنٹ حسین نقوی حسینی نے انکشاف کیا ہے کہ وزیر خارجہ جواد ظریف منی لانڈرنگ سے متعلق ایک بیان کے بعد کافی مشکل صورت حال کا سامنا کررہے ہیں۔ ایرانی عدالت نے وزیر خارجہ سے کہا ہے کہ وہ منی لانڈرنگ سے متعلق اپنے دعوے کے ثبوت کے لیے مصدقہ دستاویزات پیش کریں۔

"الوائین" گروپ کے ترجمان حسین نقوی نے بتایا کہ جوڈیشل کونسل کے وائس چیئرمین غلام حسین محسنی ایجہ ای نے جواد ظریف سے کہاہے کہ وہ اپنے بیان کی وضاحت کریں اور ان کے پاس منی لانڈرنگ سے متعلق کوئی ثبوت ہے تو اسے عدالت میں پیش کیا جائے۔خیال رہے کہ گذشتہ دنوں وزیرخارجہ جواد ظریف نے کہا تھا کہ ہمارے ملک میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کامیاب نہیں ہوسکی اور یہ سلسلہ اب بھی جاری ہے۔

(جاری ہے)

آن لائن ویب سائٹ نے پر ایک فوٹیج نشر کی ہے جس میں جواد ظریف کو یہ کہتے سنا جا سکتا ہے کہ "منی لانڈرنگ سیبہت سے لوگ مستفید ہو رہیہیں۔ ایسے لوگ جو منی لانڈرنگ کے قانون کے خلاف ہیں وہ اس طرح کے قوانین کے خلاف بھاری رقوم بھی صرف کررہے ہیں"۔ایرانی پارلیمنٹ کے رکن حسین نقوی کا کہنا ہے کہ وزیر خارجہ جواد ظریف کا ملک میں منی لانڈرنگ کے تسلسل کے بارے میں بیان ملک وقوم کے مفاد کے خلاف ہے۔ ان کاکہنا تھا کہ عدالت کو اس طرح کے کیسز کا از خود نوٹس لینا چاہیے اور ان پر لاپرواہی برتنے کا کوئی جواز نہیں۔

متعلقہ عنوان :